ETV Bharat / state

Police Arrest Six Person انڈرولڈ ڈان چھوٹاراجن کے مداحوں پر پولیس کارروائی, 6 گرفتار

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 8:07 PM IST

ممبئی انڈرورلڈ کا بھلے ہی قلع قمع کرنے کا دعوی پولیس کر تی ہے لیکن اب بھی انڈرورلڈ ڈان کے گرویدہ اور مداحوں کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے ممبئی میں جیل میں مقید بدنام زمانہ غنڈہ بدمعاش اور انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی سالگرہ پر کبڈی مقابلہ کا بینر ممبئی شہر میں سر راہ لگایا گیا ہے اس میں چھوٹاراجن کو مبارکباد بھی دی گئی ہےPolice Arrest Six Person

انڈرولڈ ڈان چھوٹاراجن کے مداحوں پر پولیس کارروائی, 6 گرفتار

ممبئی: انڈرولڈ ڈان چھوٹاراجن کے پوسٹر اور بینر کے ممبئی شہر میں چسپاں ہونے کے بعد یہ خبر تیزی سے وائرل ہوگئی۔اس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔اس نے یہاں سے انڈر ورلڈ ڈان کا پوسٹر ہٹا دیا اور کارروائی بھی کی ہے۔ پولیس نے کبڈی مقابلہ کے منتظمین پر کارروائی کا بھی دعوی کیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ چھوٹا راجن کے سالگرہ پر جشن منانے کے احکامات ازخود چھوٹاراجن نے ہی جاری کئے تھے۔ اس لئے ممبئی میں اس کا بینر لگایا گیا تھا. چھوٹاراجن کا گڑھ ممبئی کا چمبور علاقہ ہے۔ یہاں سے ہی اس نے انڈرورلڈ کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اس نے مضافاتی علاقوں میں بعد میں حکمرانی کی۔

1993 ء میں بم دھماکوں کے بعد باقاعدہ طو رپر چھوٹاراجن نے خود کو داؤد ابراہیم گینگ سے علیحدہ کر لیا تھا۔ اپنی خودمختاری کا دعوی کیا تھا داؤد ابراہیم سے علیحدگی کے بعد چھوٹاراجن اور روی پجاری نے خود ساختہ ہندو ڈان بن گئے۔ یہ بینر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اس میں 14 اور 15 جنوری کو شام 6بجے کبڈی مقابلہ منعقد کیا گیا تھا. ممبئی پولیس نے بینر پر کارروائی کر نے کے بعد منتظمین سے باز پرس بھی شروع کردی ہے .اس سے قبل 2020 ء میں بھی چھوٹاراجن کے سالگرہ پر ممبئی میں پوسٹر اور بینر لگایا گیا تھا۔

اس پر بھی پولیس نے کارروائی کی تھی اور معاملہ درج کر لیا گیا تھا. لیکن اس مرتبہ پولیس نے اس معاملہ میں سخت کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد پر معاملہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے .پولیس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔ ڈی سی پی زون 12 کی ڈی سی پی اسمیتا پاٹل نے اس کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Demolition Of 100 Years Old Buildingممبئی میونسپل کارپوریشن نے قدیم برطانوی دور کی عمارت کو منہدم کردیا

پولیس یہ معلوم کر رہی ہے کہ یہ بینر ان ملزمین نے کس کے اشارے پر چسپاں کئے تھے اور بینر لگانے کا مقصد کیا تھا. انڈرورلڈ کی دنیا کی چکا چوند سے نوجوان پہلے متاثر ہوتے تھے لیکن جب پولیس نے انکاؤنٹر شروع کیا تھا. پھر نوجوانوں میں انڈرورلڈ کے تئیں نفرت پیدا ہوئی تھی.وہ انڈرورلڈ کے انجام سے بھی خوفزدہ تھے لیکن اب دوبارہ نوجوانوں انڈرورلڈ ڈان کیلئے محبت پائی جارہی ہے جسکے بعد پولیس نے اس پر سخت ایکشن لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.