ETV Bharat / state

بھیونڈی پولیس انتظامیہ مستعد

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر تھانے، بھیونڈی اور کلیان میں انتخاب پُرامن طور پرانجام پذیر کرانے اور نظم ونسق کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے۔

انکت گوئل
author img

By

Published : Apr 3, 2019, 3:49 PM IST

انتخابی عمل پُرامن طور پر منعقد کرانے کیلئے پولیس انتظامیہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرنے ہداہت دی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کاانتباہ دیا ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے متعدد ایسے افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے جو مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پارلیمانی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا۔

دو اپریل سے بھیونڈی پارلیمانی حلقہ میں نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پولیس محکمہ پوری طرح مستعد ہوگیا ہے۔

پولیس کمشنر وویک پھنسالکرنے، ڈی سی پی انکت گوئل سمیت سینئر پولیس افسران کے ساتھ گفتگو کرکے شہر میں نظم و نسق بنائے رکھنے کیلئے پولیس کو 24 گھنٹے چوکنارہنے کی ہدایت دیاہے تا کہ شہر میں کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا آئے۔

بھیونڈی پولیس انتظامیہ پارلیمانی انتخابات کو مستعد 

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر تھانے ،بھیونڈی ،کلیان انتخاب پُرامن طور پرمنعقد کرانے اور نظم ونسق کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس انتظامیہ پوری طرح اور مستعد ہے۔ ہے۔انتخابی عمل پُرامن طور پرمنعقدکرانے کیلئے پولیس انتظامیہ نے سختی سے مثالی ضابطہ اخلاق کونافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خلاف ورذی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کاانتباہ دیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے جہاں بھیونڈی میں ایک ہزار۴۳۵؍افراد کے خلاف امتناعی کارروائی اور ۵۲۵؍افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پارلیمانی انتخاب کے اعلان ہوتے ہی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا۔ ۲؍اپریل سے بھیونڈی پارلیمانی حلقہ میں نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔جسے لیکر پولیس محکمہ پوری طرح مستعد ہوگیا ہے۔ پولیس کمشنر وویک پھنسالکرنے ڈی سی پی انکت گوئل سمیت سینئر پولیس افسران کے ساتھ گفتگو کرکے شہر میں نظم و نسق بنائے رکھنے کیلئے پولیس کو ۲۴؍گھنٹے چوکنارہنے کی ہدایت دیاہے،تاکہ شہر میں کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکے۔پولیس کے مطابق انتخاب کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں ایک ہزار ۴۳۵؍لوگوں کے امتناعی کارروائی کی گئی ہے اور ۵۲۵؍افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
پرانت افس میں بنائے گئے انتخابی دفتر کے چاروں جانب ۱۰۰؍میٹر کے احاطے میں دفعہ۱۴۴(۲)؍نافذ کردیا گیا ہے۔دفعہ۱۴۴(۲)کو توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم پولیس کمشنر نے دیا ہے۔بھیونڈی زون ۲؍میں جہاں۳؍ہزار۱۱۹؍لائسنس یافتہ اسلحہ جمع کرالیاگیا ہے۔وہیں پولیس نے۲۲؍غیر قانونی اسلحہ ضبط کئے ہیں۔ حفاظت کی نقطہ نظر سے دفعہ ۱۴۴؍(۲)کے تحت بھیونڈی پارلیمانی حلقہ میں کسی بھی اُمیدوار کے ذریعہ انتخابی افسر کے سامنے نامزدگی داخل کرتے وقت جلسہ،میٹنگ ودیگر تقریبات پوری طرح ممنوع قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح نامزدگی داخل کرنے کے دوران انتخابی افسر کے سامنے اُمیدوار کے ساتھ صرف ۴؍افراد کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اُمیدواروں کے زریعہ انتخابی دفتر کے احاطے میں صرف ۳؍گاڑیوں کولانے کی اجازت دی گئی ہے۔مثالی ضابطہ اخلاق کا احترام نہ کرنے والوں پر پولیس کمشنر نے سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں. 

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ 

فائل ویڈیو ڈی سی پی انکلت گوٹل 

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.