ETV Bharat / state

PM Modi Visit Pune وزیر اعظم مودی کا پونے دورہ، مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو پونے کے دورے پر ہیں۔ انہیں یہاں لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ایک پروگرام میں وزیر اعظم کو یہ اعزاز سینئر سیاستدان شرد پوار کے ہاتھوں دیا جائے گا۔ Lokmanya Tilak National Award to Modi

وزیر اعظم مودی کا پونے دورہ آج
وزیر اعظم مودی کا پونے دورہ آج
author img

By

Published : Aug 1, 2023, 10:43 AM IST

پونے: وزیر اعظم نریندر مودی مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے لیے آج مہاراشٹر کے پونے کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم صبح میں مشہور دگدوشیٹھ مندر جائیں گے اور پوجا کریں گے۔ اسی دن دوپہر میں انہیں لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی ترقی کے لیے نمایاں کام کیا ہو اور جن کی شراکت کو نہ صرف قابل ذکر بلکہ غیر معمولی کہا جا سکتا ہو۔ اس کے بعد وزیر اعظم پونے میٹرو فیز I کے دو کوریڈورز کے مکمل شدہ حصوں پر خدمات کے افتتاح کے موقع پر میٹرو ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ حصے پھوگے واڑی اسٹیشن سے سول کورٹ اسٹیشن اور گروارے کالج اسٹیشن سے روبی ہال کلینک اسٹیشن تک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rozgar Mela روزگار میلہ، وزیر اعظم نے ستر ہزار نوجوانوں کو تقرری نامہ تقسیم کیا

پی آئی بی کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ افتتاح پورے ملک میں شہریوں کو جدید اور ماحول دوست ماس ریپڈ اربن ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم پمپری-چنچواڑ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی) کے تحت ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا افتتاح کریں گے جس کی لاگت تقریباً 300 کروڑ روپے ہے، یہ بجلی بنانے کرنے کے لیے سالانہ تقریباً 2.5 لاکھ میٹرک ٹن فضلہ استعمال کرے گا۔ بعد میں مودی پی سی ایم سی کے ذریعہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کردہ 1,280 سے زیادہ مکانات حوالے کریں گے۔ وہ پونے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تعمیر کردہ 2,650 سے زیادہ پی ایم اے وائی مکانات بھی حوالے کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پی سی ایم سی کے ذریعے تعمیر کیے جانے والے تقریباً 1,190 پی ایم اے وائی مکانات اور پونے میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے تعمیر کئے جانے والے 6,400 مکانات کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.