ETV Bharat / state

Aljamea tus Saifiyah Arabic Academy وزیر اعظم مودی الجامعۃ السیفیہ عربی اکیڈمی کے نئے کیمپس کا آج افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج بروز جمعہ ممبئی کے مرول علاقے میں الجامعۃ السیفیہ عربی اکیڈمی کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ PM Modi to inaugurate new campus of Aljamea tus Saifiyah

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 8:59 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع الجامعۃ السیفیہ داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا سب سے بڑا اور اہم تعلیمی ادارہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمعہ کو شام میں ممبئی میں رہوں گا اور الجامعۃ السیفیہ عربی اکیڈمی کے نئے کیمپس کے افتتاح کے موقع پر منعقد پروگرام میں شرکت کروں گا۔ انہوں ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ کیمپس مستقبل میں طلبا کے لیے سیکھنے کا ماحول فراہم کرے گا۔ شہر کے اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی ممبئی میں سڑکوں کی ٹریفک کو آسان بنانے اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو ہموار کرنے کے لیے سانتا کروز چیمبر لنک روڈ (ایس سی ایل آر) اور کرار انڈر پاس کو بھی وقف کریں گے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرلا سے وکولا تک اور کرلا میں ایم ٹی این ایل جنکشن، بی کے سی سے ایل بی ایس فلائی اوور تک نو تعمیر شدہ ایلیویٹڈ کوریڈور شہر میں مشرقی-مغربی کنیکٹیویٹی کو بڑھائے گا۔

  • Will be in Mumbai tomorrow evening and join the programme to mark the inauguration of the new campus of @jamea_saifiyah Arabic Academy. In line with the great ethos of the @Dawoodi_Bohras, I am sure this campus will provide a futuristic learning environment to students. https://t.co/0WchjCAY0f

    — Narendra Modi (@narendramodi) February 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم نریندر مودی چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس پر دو وندے بھارت ٹرینوں کا بھی آغاز کریں گے۔ ممبئی شولاپور وندے بھارت ٹرین اور ممبئی سائی نگر شرڈی وندے بھارت ٹرین دو ایسی ٹرینیں ہیں جنہیں وزیر اعظم چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، ممبئی سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ ممبئی شولاپور وندے بھارت ٹرین ملک کی 9ویں ایسی ٹرین ہو گی جو مہاراشٹر کے اہم زیارت گاہوں سدھیشور، اکل کوٹ، شولاپور میں تلجا پور، سولاپور کے قریب پنڈھار پور اور پونے کے قریب الندی تک سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ ممبئی سائی نگر شرڈی وندے بھارت ٹرین ملک کی 10ویں وندے بھارت ٹرین ہوگی۔ اس سے مہاراشٹر کے اہم زیارت گاہوں جیسے ناسک، ترمبکیشور، سائی نگر شرڈی اور شانی سنگانہ پور سے کنیکٹیویٹی میں بھی سدھار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : Eknath Shinde on Mumbaikars ممبئی کے رہائشیوں کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے وہ حقدار ہیں، شندے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.