اورنگ آباد :ملک بھر میں گزشتہ 22 ستمبر کو این آئی اے اور اے ٹی ایس نے ملک میں موجود پی ایف آئی کے دفتروں پر چھاپہ ماری مہم کے تحت 106 افراد کو گرفتار کیا تھا جس میں سے مہاراشٹر کے بیس پی ایف آئی سے جڑے لوگ بھی شامل تھے ۔مہاراشٹر سے چار الگ الگ اضلاع میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ATS Arrest Another PFI Member ,Other Sent to ATS Custody
مہاراشٹر اے ٹی ایس نے جالنہ سے پی ایف آئی کے 30 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا۔ اسے اورنگ آباد کی یو اے پی اے عدالت میں پیش کیا گیا ۔جس کے بعد یو اے پی اے کی خصوصی عدالت نے پی ایف آئی ممبر کو 4 دن کے لئے پولیس کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:MiG 29K Fighter Aircraft Crashes بحریہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ
پی ایف آئی ممبر حافظ عمیر کے وکیل ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے بتایا کہ پی ایف آئی پر پابندی لگنے سے پہلے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور اسّی معاملے میں جالنہ سے تیس سالہ عمیر کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جس کو اورنگ آباد کی یو اے پی اے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کے بعد اے ٹی ایس نے عدالت سے 10 دن کا پی سی آر مانگا تھا لیکن وکلاء کے درمیان بحث کے بعد یو اے پی اے کی خصوصی عدالت نے 4 دن کا پی سی آر دیا۔
ایڈوکیٹ فضل پٹیل نے بتایا ان مشتبہ افراد پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں اُن میں دہشت گردی کی فنڈنگ اور ملک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ہندو مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا شامل ہے۔ pfi member sent to police custody