ETV Bharat / state

اورنگ آباد: پانچ سو کی نقلی نوٹ پھیلانے کے الزام میں سات افراد گرفتار - People who spread fake 500 notes in the market

پانچ سو کی فرضی نوٹ کا استعمال کرنے والے پانچ نابالغ سمیت دو افراد کو مکندواڑی پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ 'ملزمین نے پوچھ تاچھ گناہ قبول کرتے ہوئے کہا کہ 35 ہزار روپے کی اصلی کرنسی کے عوض میں ایک لاکھ روپے کی نقلی کرنسی دی جاتی تھی اور یہ کرنسی چھوٹے بچوں کے ذریعہ مارکیٹ میں چلائی جا رہی تھی، زیادہ تر فرضی کرنسی میلوں اور کرانے کی دکانوں پر چلائی جا رہی تھی۔'' Counterfeit Notes Racket Busted in Aurangabad

Fake 500 Notes in Aurangabad
Fake 500 Notes in Aurangabad
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 2:03 PM IST

اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر میں 35 ہزار روپیوں کی اصل کرنسی کے عوض ایک لاکھ روپیوں کی جعلی کرنسی کرن پوره یا ترا، میڈیکل سمیت، کرانہ دکان سے بازار میں چلانے والے سات افراد کو شہر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ جن کے قبضہ سے 500 روپیوں کی 419 نوٹ ضبط کی گئی ہیں، جب کہ 90 ہزار روپیوں کی 181 جعلی کرنسی بازار میں گشت کر رہی ہے۔ گرفتار شدہ سات ملزمین میں سے 5 نابالغ لڑکے بتائے گئے ہیں، جب کہ اصل سرغنہ کی تلاش جاری ہے۔ نابالغ لڑکوں کے ہمراہ بلا خوف مذکورہ کاروبار جاری تھا۔ شہر کے مکندواڑی پولس اسٹیشن کے خصوصی دستہ کے سب انسپکٹر ہریش کھٹاؤکر کی رہنمائی میں دستہ نے مکندواڑی علاقہ میں مذکورہ کا روائی انجام دی۔ اس گروہ نے 24 تا 25 اکتوبر کے درمیان 500 روپیوں کی جعلی کرنسی بازار میں پھیلا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Counterfeit Notes Racket Busted in Aurangabad: نقلی نوٹ بنانے والے گروہ کا انکشاف، پانچ ملزمین گرفتار

خاص بات یہ کہ ایک بھی دکاندار نقلی نوٹ کی شناخت نہیں کر سکا۔ لیکن مخبر کے ذریعہ پولس محکمہ کو اطلاع ملتے ہی ملزمین کی تلاش شروع کر دی گئی۔ جن میں پانچ نابالغ بچوں سمیت دو لوگ شامل ہیں۔ جنہیں پولس تحویل میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ نابالغ لڑکوں کو اطفال نگراں سینٹر میں روانہ کردیا گیا ہے۔ پولس کمشنر ڈاکٹر منوج لوہیا کی ہدایت پر 27 اکتوبر کو پولس دستہ نے دیویندر مورے سمیت پانچ نابالغ بچوں کو گرفتار کیا تھا۔ سخت انداز میں تفتیش کرنے پر مورے نے راہول جاوڑے سے نوٹ حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔ جاوڑے کو تحویل میں لینے پر اس کے پاس 500 روپیوں کی 400 جعلی کرنسی پائی گئی۔ جو مخبر کے ذریعہ دی گئی تھی، اس طرح دیگر ملزمین کو بھی گرفتار کر لینے کا دعویٰ پولس نے کیا۔

پولیس کے مطابق 9 این آر 319213 اس نمبر سمیت 9 نمبر سے شروع ہونے والی جعلی کرنسی بازار میں گشت کر رہی ہیں۔ لہٰذا 500 روپیوں کی نوٹ قبول کرتے وقت احتیاط برتنے کی اپیل ڈپٹی کمشنر ناندیڑکر نے کی ہے۔ 500 روپیوں کی جعلی کرنسی نوٹ دکاندار کو دے کر 100 روپیوں کی اشیاء خرید کر 400 روپیوں کی اصل نوٹ حاصل کرنا اس گروہ کا معمول تھا۔ چھوٹے بچوں کی معرفت مذکورہ کاروبار جاری ہونے سے کسی کو شک بھی نہیں ہوتا تھا۔ لیکن مکندواڑی علاقہ میں کچھ نابالغ بچوں کے پاس 500 روپیوں کی نوٹ موجود ہونے کی اطلاع نے ماحول کو گرما دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.