ETV Bharat / state

پالگھر ہجومی تشدد معاملہ: 15 نومبر تک سماعت ملتوی - مہاراشٹر پولیس

مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں دو سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت 15 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

supreme court
supreme court
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 4:51 PM IST

جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی بینچ نے مہاراشٹر پولیس کی جانب سے پیش کی گئی اسٹیٹس رپورٹ پر عرضی گزاروں کو جواب دینے کا وقت دیا۔

عدالت نے معاملے کی سماعت کے لیے 15 نومبر کی تاریخ مقرر کی۔ اس سے قبل مہاراشٹر حکومت نے پالگھر میں دو سادھوؤں اور ان کے ڈائیورر کے قتل کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کے مطالبے کی مخالفت کی۔

ریاستی حکومت نے کہا کہ پولیس فرد جرم داخل کرچکی ہے جبکہ لاپروائی برتنے والے پولیس اہلکاروں پر بھی کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پالگھر میں ہجومی تشدد کی وجہ سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.