ETV Bharat / state

الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی کے نام پر آن لائن فراڈ

اسلامک بینک جہاں سود لینے اور دینے سے بچا جاتا ہے اور جہاں پر چھوٹے موٹے کاروبار کے رقم دی جاتی ہے، اور لوگوں کی مدد کی جاتی ہے، لیکن الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی کے نام پر جعلساز آن لائن دھوکہ دہی کر کے عام لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان واقعات سے بچنے کے لیے الخیر بیت المال کے ذمہ داران پولیس سے فریاد کر رہے ہیں، لیکن پولیس کے سُست رویے کی وجہ سے عام لوگ آن لائن ٹھگی کا شکار ہو رہے ہیں۔ Online fraud in the name of Al Khair Baitul Maal Credit Society

الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی کے نام پر آن لائن فراڈ
الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی کے نام پر آن لائن فراڈ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 5:47 PM IST

الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی کے نام پر آن لائن فراڈ

اورنگ آباد: اورنگ آباد کی الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی جو جماعت اسلامی ہند کے صدر دفتر میں موجود ہے، اس بینک میں بنا سود کے قرض دیا جاتا ہے، لیکن آپ کو اس کے عوض میں سونے چاندی کے زیورات ان کے پاس بطور امانت رکھنا ہوتے ہیں، جس کے بعد زیورات کے وزن کے حساب سے رقم دی جاتی ہے، جس پر کسی بھی قسم کا سود نہیں لیا جاتا، کچھ سال پہلے اس کریڈٹ سوسائٹی کی دنیا بھر میں بڑی چرچا ہوئی اور یہ اخباروں کی ہیڈ لائنز بھی بنی رہی، لیکن ایک بار پھر اورنگ آباد کی الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی سرخیوں میں آگئی ہے، وجہ ہے کہ آن لائن ٹھگی کرنے والے لوگ اس اسلامی کریڈٹ سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے مجبوری کے نام پر دھوکہ دہی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Alkhair Credit Society مسلم الخیر کریڈٹ سوسائٹی سے ہندوؤں کو بھی ملتا ہے بغیر سود کا قرض

اورنگ آباد ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے لوگوں کو بنا سود کے پیسے کا لالچ دیکھ کر ان سے لاکھوں کروڑوں روپے کی ٹھگی کر رہے ہیں، اور اسلامی بینک الخیر بیت المال کا نام خراب کر رہے ہیں۔ اورنگ آباد الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی کے مینیجر حافظ حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے ان کے پاس شکایت آرہی ہے کہ الخیر بیت المال کی جانب سے عام لوگوں سے آن لائن قرض کے نام پر دھوکہ دہی کی جا رہی ہے، اب تک سینکڑوں لوگوں کو آن لائن چونا لگایا جا چکا ہے، اورنگ آباد الخیر بیت المال کے ذمہ داران نے اورنگ آباد شہر سائبر کرائم پولیس میں بھی اس فرضی معاملہ کی شکایت درج کی ہے، لیکن ہر وقت آن لائن ٹھگی کرنے والا گروپ اپنے موبائل نمبر تبدیل کر دیتا ہے، اور نئے نئے نمبروں سے بات چیت کرتا رہتا ہے، ان ٹھگوں نے صرف اورنگ آباد ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے مختلف علاقوں سے عام لوگوں کو الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی کے ذریعہ قرض دینے کے نام پر اپنی ٹھگی کا شکار بنایا ہے۔

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر ریاست کے صدر اور سابق چیئرمین الخیر بیت المال مولانا الیاس فلاحی کا کہنا ہے کہ ان کی کریڈٹ سوسائٹی میں شروعات سے ہی آن لائن پیسے کا لین دین ہوتا ہی نہیں ہے، لیکن کچھ دنوں سے کچھ لوگ الخیر بیت المال کا نام لگا کر فون کر رہے ہیں یا یوٹیوب پر ویڈیو چلا کر لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں، ان لوگوں نے کئی سارے فرضی دستاویزات اور تصاویر بنائی ہیں، اور لوگوں کو مفت قرض دینے کی بات کر رہے ہیں، لیکن الخیر بیت المال میں قرض بنا سونے کے زیورات کے بجائے دیا ہی نہیں جاتا، اور الخیر اورنگ آباد برانچ صرف اورنگ آباد شہر میں ہی اپنی خدمات انجام دیتی ہے، اور دوسرے علاقوں میں اپنی خدمات انجام نہیں دیتی۔ لیکن سوشل میڈیا پر اورنگ آباد برانچ کا ہی ذکر کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو ان لائن ٹھگی کا شکار بنایا جا رہا ہے۔

الخیر کریڈٹ سوسائٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کا آن لائن لین دین الخیر کریڈٹ سوسائٹی کے نام پر نہ کریں، اور نہ ہی اس طرح کے فون کال کو جواب دینا چاہیے، اگر آپ کو الخیر نام سے فون بھی آتا ہے تو آپ لوگوں نے اس کی شکایت پولیس میں کرنی چاہیے۔ الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی سے قرض لینے کے لیے آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب پر الخیر بیت المال کے قرض کا اشتہار دیکھا تھا، جس کے بعد وہ الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی میں آئے تو انہیں پتہ چلا کہ گھر کے لیے لون ہی نہیں ملتا ہے۔ ساتھ ہی انہیں الخیر بیت المال کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ فرضی قرض دینے والے معاملات بڑھتے جا رہے ہیں اسی لیے وہ ان معاملات کی طرف راغب نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.