اورنگ آباد: مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل Member of Parliament of Majlis Ittehad Muslimeen نے مہاراشٹر کی شندے - فڑنویس حکومت کے 100 دن مکمل ہوجانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سو دن مہاراشٹر کی سیاست کے لیے بہت ہی خراب گزرے ہیں۔ ریاست میں سیاست کبھی اتنے نچلے درجے پر کبھی نہیں گئی تھی۔ امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کی سیاست انتہائی خراب دور سے گزر رہی ہے، جہاں کوئی اصول اور کوئی نظریہ نہیں ہے۔ On the completion of 100 days of the state government Imtiaz Jalil criticized the government
یہ بھی پڑھیں:
اپنی سیاست کو بچانے کے لیے ہر سیاسی جماعت اپنے اپنے طریقے سے سام دام ڈنڈ بھیڈے کا استعمال کرتے ہوئے اقتدار میں کیسے رہنا ہے وہ سوچ رہی ہے. ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ مہاراشٹر کی ایک الگ پہچان ہوا کرتی تھی لیکن آج ریاست کی تمام سیاسی پارٹیوں نے مہاراشٹر کو ایک الگ مقام پر لا کر کھڑا کر دیا ہے جسے سب جانتے ہیں۔
مہاراشٹر کی شندے - فڑنویس حکومت کو اقتدار میں آئے 100 دن ہوچکے ہیں، ان 100 دنوں میں حکومت کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی ہے؟ کون بڑا اور کون چھوٹے کی سیاست جاری رہی؟ ایک دوسرے سے مقابلہ اور الزامات کی دوڑ جاری رہی۔ ساتھ ہی سید امتیاز جلیل نے یہ بھی کہا کہ جو نئی نسل سیاست میں آنا چاہتی ہے وہ موجودہ ماحول اور سیاست کی گرتی قدروں کو دیکھتے ہوئے اس میدان میں آنے کی ہمت نہیں کرے گی۔