در اصل 29 اگست سنہ 1991 کو قزاکستان کے صدر نورسلطان نذیر بائیف نے شمالی قزاکستان میں واقع سوئیت سمی پلاتینسک نوکلئیر ٹسٹ سائٹ کو سرکاری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے مناسبت سے 2 سمبر سنہ 2009 میں اقوامی متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جوہری ٹسٹ کے خلاف 29 اگست کو عالمی دن کے طور پر منانے کی منظوری دی ہے۔ تبھی سے قزاکستان نوکلیئر ہیتھاروں کے خلاف مہم چلارہی ہے اور دنیا کو نوکلیئر یعنی جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کے لیے کوشش میں مصروف ہے۔
نوکلیئر کے خلاف عالمی دن کے مناسبت سے قزاکستان کے کونسلر میندر سنگھی نے ممبئی میں ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' اب دنیا کو نوکلیئر ٹسٹ کرنا بند کردینا چاہیے۔ ہم جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی تمنا کرتے ہیں۔'
- مزید پڑھیں: بھارت، پاکستان اور چین نے اپنی جوہری طاقت کو بڑھایا
- 'بھارت جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں چین اور پاکستان سے پیچھے'
- امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا: بائیڈن
انہوں نے کہا کہ' آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کو دیکھتے ہوئے اب اس پر روک لگانے کی اشد ضرورت ہے۔'