ETV Bharat / state

دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی بی جے پی میں شمولیت۔۔۔۔؟ - بی جے پی

مہاراشٹر کے امراوتی میں وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کی دوڑپر آج کہا کہ جلد ہی پارٹی انہیں ’ہاﺅس فل ‘کا بورڈ دکھا دے گی ۔

دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی بی جے پی میں شمولیت۔۔۔۔؟
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 11:51 PM IST

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہم منتخب کردہ اچھے لوگوں کو ہی پارٹی میں لینے کے حق میں ہیں اور ایسے رہنماﺅں کو پارٹی سے دوررکھا جائے گا جو مجرمانہ تحقیقات یا جانچ کا سامنا کررہے ہیں ،انہیں ’ہاﺅس فل ‘کا بورڈ دکھا دیا جائیگا۔

فڑنویس ان اطلاعات اور خبروں پر ردعمل ظاہرکرہے تھے ،جن میں کہا گیا ہے کہ کانگریس اور این سی پی کے مزید لیڈران اور ایم ایل ایز کے آئندہ اکتوبر الیکشن کے مدنظربی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔

گزشتہ کانگریس کے ایک ایم ایل اے اور این سی پی کے تین اراکین نے برسراقتدار پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

جب کہ این سی پی کی ریاستی سطح کی ایک خاتون صدر نے اور دیگر نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔‘
ایک ماہ طویل ’مہاجندیش یاترا کے تحت انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے امراوتی کے موزاری گاﺅں میں فڑنویس نے کہا کہ حکومت کی کوشش جاری ہے کہ مہاراشٹر کو ”قحط سے آزاد‘ریاست کردیا جائے ۔ہم نئی نسل کو قحھ سے آزاد رکھنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی دعویٰ کرنا چاہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے یا عوامی مسائل حل کرلیے گئے ہیں ،لیکن حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں ہم نے کانگریس ۔این سی پی کی سابقہ حکومت (پندرہ سال) سے بہتر کرنے کی کوشش کی ہے ۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے مہاجندیش یاترا کو بی جے پی ریاستی صدر چندرکانت پاٹل کی موجودگی۶ میں روانہ کیا تھا۔

جبکہ 4,384کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور کوکن،مغربی مہاراشٹر،ودربھ ،شمالی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ بھی پہنچے گی۔

تقریباً 14اضلاع سے گزرے گی اور 57 اسمبلی حلقوں سے گزرے کر 9ااگست کو نندوبار میں ختم ہوگی۔دوسرے دورمیں 17 اگست کو یاترا 18اضلاع اور 93حلقوں سے گزرے گی۔یواین آئی آئی /اے اے اے

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.