ممبئی میں گنپتی وسرجن پر کوئی پابندی عاید نہیں کی گئی ہے۔حالانکہ محرم کے جلوس پر مکمل طور پر پابندی عاید کی گئی تھی۔
انتظامیہ نے رہنما ہدایت جاری کرتے ہوئے گنپتی وسرجن کے دوران بھیڑ بھاڑ نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔
ممبئی میں گنپتی وسرجن کے لیے ہر طرح کی سہولیات دی گئی ہے۔جب کہ کورونا کے پھیلاؤ کے مد نظر تعزیہ و عزاداری پر پابندیاں عائد کی گئی تھی۔
گنیش وسرجن کے پیش نظر پولیس نے تمام وسرجن مقامات اور مصنوعی تالاب پر سخت حفاظتی انتظامات کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی کے تمام ساحل سمندر پر وسرجن کی اجازت ہے۔ لیکن مورتی کو بی ایم سی مراکز کے سپرد کر نا ہوگا وہی مورتی کو سپرد آب کریں گے اس کے ساتھ وسرجن مقامات پر بھیڑبھاڑ سے گریز کرنے کی بھی پولیس نے اپیل کی ہے۔
ممبئی پولیس کی 35 ہزار سے زائد فورس سڑکوں پر تعینات ہو گی اس کے علاوہ وسرجن کے موقع پر اضافی پولیس فورس آر اے ایف ۔ بی ڈی ڈی ایس ۔ ہوم گارڈ سمیت سریع الحرکت فورسیز کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پانچ ہزاز سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب کی گئی ہے سمندر اور تالاب پر بی ایم سی کشتی اورغوطہ خوروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ وسرجن پر ٹریفک نظام کی پابندی کے لیے محکمہ کو الرٹ کیا گیا ہے۔
بی ایم سی نے شہر میں 167 مصنوعی تالاب تیار کیے ہیں ان میں وسرجن کا انتظام ہوگا اور ان تالاب کے مراکز میں وسرجن کے لیے بی ایم سی مراکز میں گنپتی جمع ہونگی زائرین پوجا پاٹ گھر پر ہی کریں وسرجن کے مقامات پر پوجا پاٹ کر نے پر پابندی ہے اس کے علاوہ بلاضرورت وسرجن مقامات کا رخ نہ کریں اس کے لیے خاص انتظامات بی ایم سی نے کیے ہیں۔
بی ایم سی نے کورونا وائرس کی جو گائیڈ لائن جاری کی ہے اس پر عمل کریں کورونا کے پھیلاؤ کے خطرہ کےسبب تالاب پر بھیڑ بھاڑ نہ کریں کسی بھی قسم کی پریشانی ہو تو براہ کرم سونمبر 100 کنٹرول روم پر کال کریں۔