ETV Bharat / state

ممبئی: نسرگ طوفان کی تفصیلات - علی باغ میں طوفان

بحیرہ عرب سے مہاراشٹر اور گجرات کی جانب آنے والے سمندری طوفان 'نسرگ' نے عام زندگی مفلوج کر دی اور دارالحکومت ممبئی میں لوگوں نے گھروں میں رہنے میں عافیت سمجھی۔

نسرگ طوفان کی تفصیلات
نسرگ طوفان کی تفصیلات
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:30 PM IST

ممبئی شہر و مضافات میں نسرگ طوفان کے سبب تیز ہواؤں اور شدید بارش کی وجہ سے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی انتطامیہ نے اپیل کی تھی جبکہ ممبئی سے ملحق علی باغ، خطہ کوکن، شری وردھن اور داپولی میں نسرگ طوفان نے تباہی برپا کر دی۔

یہاں گھروں کی چھت درخت اور بجلی کے کھمبے تک اکھڑ گئے۔ اس کے ساتھ ہی نسرگ طوفان نے اپنا رخ ممبئی کی جانب موڑ دیا۔

علی باغ میں طوفان کی شدت کے سبب ممبئی میں اس کا زور کچھ کم ہی رہا اور ممبئی کے ساحلِ سمندر کو چھو کر طوفان پالگھر، تھانہ اور گجرات کی جانب چلا گیا۔

صبح سے ہی بحیرہ عرب کے سمندر میں ہوا کا دباؤ کم تھا۔ اس لیے نسرگ طوفان کا اثر ممبئی میں کم رہا اور یہاں زیادہ تباہی نہیں ہوئی جبکہ ممبئی کے 25 ہزار مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔

لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی
لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی

ورلی، باندرہ اور دیگر نشینی علاقوں سمیت سمندر کے اطراف کی جھونپڑوں کو بی ایم سی نے خالی کروا لیا۔

اس کے علاوہ ممبئی شہر میں آئندہ 48 گھنٹے تیز اور طوفانی بارش کا اندیشہ محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں طغیانی اور ہوا کے کم دباؤ کے سبب ہی نسرگ طوفان کا زور ممبئی میں کم رہا ہے، گیٹ وے آف انڈیا، مرین لائنس، جو ہو چوپاٹی، ملاڈ، مڈھ، ورسوا، باندرہ، حاجی علی اور ورلی پر ساحل سمندر میں تلاطم تھا اس لیے یہاں بحریہ کو الرٹ کیا گیا تھا اور این ڈی آر ایف سمیت بی ایم سی فائربریگیڈ و غوطہ خوروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔

ممبئی شہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کی شدید بارش کے سبب 40 درخت اُکھڑ گئے، ممبئی پولس نے ورلی سی فیس اور سی لنک کو گاڑیوں اور عوام کی آمد و رفت کے لیے صبح سے ہی بند کر دیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور غیر ضروری و غیر مصدقہ اطلاع شیئر کرنے سے گریز کریں۔

علی باغ میں جس شدت کے نسرگ طوفان نے دستک دی اس سے ممبئی کے لیے بھی خطرہ زیادہ تھا لیکن شام ہوتے ہوتے اس طوفان کا زور کچھ حد تک کم ہوا اور پھر یہ طوفان ممبئی کے ساحل سمندر کو چھوکر چلا گیا اس قسم کی اطلاع محکمہ موسمیات نے دی ہے البتہ طوفان کے پیش خیمہ دن بھر بارش کا زور اور شدید بارش کا سلسلہ جاری تھا تیز ہواوؤں کے سبب کئی درختوں کو نقصان بھی پہنچا۔

ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی تھی

ممبئی شہر و مضافات میں بارش کی وجہ عوام نے اپنے گھروں میں رہنے میں ہی عافیت سمجھی، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بھی ادھو ٹھاکرے نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ دو دنوں تک گھر پرہی رہیں جس پر عوا م نے گھر پرہی رہ کر طوفان کے خطرہ کو گزار دیا۔

ممبئی سے قریب خطہ کوکن، داپولی اور رتنا گیری میں ایک مال بردار جہاز طوفان کی زد میں آکر بری طرح سے پھنس گئی تھی جسے بحریہ کی مدد سے نکال کر ممبئی پہنچایا گیا۔

شہر میں کئی درخت گرے
شہر میں کئی درخت گرے

سمندر میں صبح سے ہی تلاطم ہونے کی وجہ سے ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں سمندر میں نہیں اتاری جبکہ ماہی گیروں کو بھی سمندر سے دور محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔

ممبئی شہر میں طوفان کے خطرہ کے سبب شہر کی سڑکیں سنسان نظر آئی ہر کوئی طوفان اور کورونا کے خطرہ کے سبب گھر پر ہی قید ہو کررہ گیا البتہ ممبئی میں پولس نے حکم امتناعی بھی نافذ کردیا ہے اور دو دنوں تک لوگوں کے گھروں سے نکلنے پارکوں اور تفریحی مقامات پرجانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

شام چار بجے تک طوفان کے ٹکراؤ کا اندیشہ پیش کیا گیا تھا لیکن چار بجے سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھیں جبکہ سمندر میں پانی کا دباؤ بھی کم تھا اس لیے طوفان کی شدت کم رہ۔

ممبئی کے ساحلی علاقوں سے ٹکراؤکے بعد نسرگ طوفان پالگھر، تھانہ اور گجرات کی جانب کوچ کر گیا۔

اس کے باوجود ممبئی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اس کی تصدیق محکمہ موسمیات نے کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.