ETV Bharat / state

سچن وازے کی موٹر سائیکل ضبط - آٹھ گاڑیاں ضبط

انٹیلیا کیس اور منسکھ ہیرین کی موت معاملے میں این آئی اے جانچ کررہی ہے۔

NIA seizes Sachin Waze's bike
سچن وازے کی موٹر سائیکل ضبط
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 12:34 PM IST

این آئی اے نے ممبئی پولیس کے سابق پولیس افسر سچن وازے کی موٹر سائیکل ضبط کرلیا ہے۔اس سے قبل آٹھ گاڑیاں ضبط کی تھیں۔

اتوار کی رات میں جو موٹر سائیکل ضبط کی گئی ہیں، اس سے متعلق مزید معلومات جلد ہی سامنے آئے گی۔

واضح رہے کہ مکیش امبانی کے گھر کے پاس سے ایک ایس یو وی کار میں دھماکہ خیز مواد ملنے کے معاملے کی این آئی اے جانچ کررہی ہے۔

جانچ میں سامنے آیا تھا کہ وازے کی گرفتاری کے پانچ دن بعد وازے اور اس کے ایک ساتھی کے مشترکہ بینک کھاتے سے 26.50 لاکھ روپے نکالے گئے۔

یہ جانکاری این آئی اے کی جانچ میں سامنے آئی ، جس سے متعلق سنیچر کو عدالت میں جانکاری دی گئی، یہ رقم 18 مارچ کو نکالی گئی۔

این آئی اے نے وازے کے ساتھی کا نام نہیں لیا ہے، لیکن یہ کہا کہ ممبئی کے ورسوا علاقے میں واقع ایک بینک کے لاکر سے کچھ اہم دستاویزات نکالے گئے، یہ لاکر وازے اور ان کے ایک ساتھی کے مشترکہ نام پر ہے، وازے کا ساتھی بھی اس معاملے میں ملزم ہے۔

جانچ ایجنسی نے عدالت سے کہا کہ جانچ کے دوران اسے کئی اہم سامان ملے ہیں ، جن میں لیپ ٹاپ ، ڈی وی آر(ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر) ایک سی پی یو شامل ہیں، اور ان کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد خصوصی عدالت نے وازے کی حراست 7 اپریل تک بڑھادی ہے۔

این آئی اے صنعت کار منسکھ ہیرین کی موت کے معاملے میں بھی جانچ کررہی ہے، ایجنسی نے عدالت سے کہا کہ وازے کو 4 مارچ کو موقع واردات کے پاس دیکھا گیا تھا، 5 مارچ کو تھانے میں ہیرین کی لاش ملی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.