ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا انفیکشن کے 5253 نئے معاملے - بیڑ میں 383 معاملے

تمام ضلعی صدر دفاتر سے یکجا کی گئیں اطلاعات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 1427 نئے معاملے سامنے آئے اور یہاں مزید 33 افراد کی موت ہوئی۔ اس کے بعد ناندیڑ میں 1346 نئے معاملے درج ہوئے اور 23 افراد کی موت ہوئی۔

مراٹھواڑہ میں کورونا انفیکشن کے 5253 نئے معاملے

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 12:00 PM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 5253 نئے معاملے درج کیے گئے۔ وہیں مزید 84 مریضوں کی موت ہوئی۔ہیلتھ حکام نے سنیچر کے روز یہ اطلاع دی۔

تمام ضلعی صدر دفاتر سے یکجا کی گئیں اطلاعات کے مطابق، خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 1427 نئے معاملے سامنے آئے اور یہاں مزید 33 افراد کی موت ہوئی۔ اس کے بعد ، ناندیڑ میں 1346 نئے معاملے درج ہوئے اور 23 افراد کی موت ہوئی۔

جالنہ میں 493 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور نو افراد کی موت ہوئی۔ لاتور میں 769 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور سات مریضوں کی موت ہوئی۔ پربھنی میں 367 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور چھ افراد کی موت ہوئی۔ ہنگولی میں 176 نئے کیس اور 4 اموات، بیڑ میں 383 معاملے اور دو اموات اور عثمان آباد میں 292 نئے معاملے سامنے آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.