ریاست مہاراشٹر میں پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور الیکشن کمیشن پولنگ کے لیے پوری طرح کمر بستہ ہے، اس دوران این سی پی نے الیکشن کمیشن سے پولنگ بوتھ اور اسٹرانگ روم کے اطراف تین کلو میٹر کے دائرے میں انٹرنیٹ خدمات بند رکھنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ای وی ایم کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہ ہو سکے۔
گزشتہ روز بیڑ اسمبلی حلقے میں انتخابی مہم کے دوران این سی پی کے تجربہ کار رہنما دھننجے منڈے نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انتخابات کے دوران ای وی ایم ہیک ہو سکتی ہے اسی لیے الیکشن کمیشن کو اس کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو پولنگ ہوگی اور 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔