مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس کی رہنما طاہرہ شیخ کی قیدت میں اشوکا کالج سے ایڈیشنل کلکٹرکے دفتر تک سرکاری اناج اسکیم میں بے ضابطگیوں، کیسری کارڈ کے باوجود راشن سے محروم صارفین کو فوری طور راشن مہیا کرانے کے مطالنے پر احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ NCP Womens Wing Protest Against Rationing System In Malegaon
اس موقعے پر این سی پی کی رہنما طاہرہ شیخ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی راشن پالیسی میں بے ضابطگیاں پائی جا رہی ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ مالیگاؤں شہر کے ایک لاکھ 20 ہزار کیسری کارڈ رکھنے والے لوگوں کو فوراً اناج دینے کا کام شروع کیا جائے۔ 50 ہزار پیلے اور انتیودئے راشن کارڈ ہولڈرس کو نئے راشن کارڈ بنا کر انہیں تمام تر سہولیات فراہم کی جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام راشن کارڈ ہولڈروں کو تقسیم کئے جانے والے راشن کے ساتھ رسید کی ادائگی کی جائے ے۔ مالیگاؤں میں 130راشن دكانیں ہیں جو کہ آبادی کے اعتبار سے بہت کم ہےیں۔ ان کی تعداد میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ کیسری کارڈ رکھنے والوں کو گزشتہ کئی برسوں سے سرکاری اناج اسکیم سے محروم رکھا جارہا ہے جبکہ ایف ڈی او اور دیگر افسران سے جب اس سلسلے میں ات چیت کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہے کہ انہیں اوپر بھی دینا پڑتا ہے۔اس کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔NCP Womens Wing Protest Against Rationing System In Malegaon