این سی پی کے سینیئر رہنما نواب ملک نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مرکزی محکمہ توانائی نے نجکاری کے عمل کے لیے ماڈل ٹینڈر کوڈ کا مسودہ ریاستوں کو بھیجا ہے۔
مہاراشٹر کے ریاستی وزیر اور این سی پی کے سینیئر رہنما نواب ملک نے کہا کہ محکمہ توانائی کے ذریعہ ریاستوں کو بھیجے گئے ٹینڈر میں دو مالی اختیارات دیئے گئے ہیں یعنی 100 فیصد اور 74 فیصد نجکاری۔ اس میں یہ بھی تجویز کی گئی ہے کہ ریاستی حکومت نجکاری کے بعد بھی نجی کمپنی کو 5 سے 7 سال تک مالی مدد فراہم کرے۔
باہمی اتحاد اور انسانیت کو عام کرنے والی منفرد شادی
انہوں نے کہا کہ 'مرکز نے جس انداز میں تجویز پیش کی ہے اس میں بجلی کمپنیوں کی نجکاری شامل ہے۔ نواب ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بڑے صنعتکاروں کو ملک بھر میں تیل کمپنیوں، ریلوے اور اب بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری کا کام شروع کیا ہے۔