ETV Bharat / state

Naqvi Says Haj 2022 possible: 'امسال کورونا وبا کے حفاظتی انتظامات کے ساتھ حج ضرور ہوگا'

اومیکرون اور کورونا وبا کی تیسری لہر Corona Third Wave کے خطرہ کے سبب ایک مرتبہ پھر امسال بھی سفر حج مشکوک ہوکر رہ گیا ہے۔ کیونکہ اب تک یہ باضابطہ طور پر اعلان نہیں ہوا ہے کہ امسال بھی حج کی اجازت ہوگی یا نہیں البتہ حج کمیٹی آف انڈیا نے آپریشن حج مکمل کر نے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرحلہ وار طریقے سے دو روزہ حج تربیتی کیمپ کا آج ممبئی کے حج ہاؤس میں آغاز کیا۔ جس میں مختلف صوبوں سے ٹرینرز اور خادم الحجاج نے شرکت کر کے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔

'امسال کورونا وبا کے حفاظتی انتظامات کے ساتھ حج ضرور ہوگا'

author img

By

Published : Jan 8, 2022, 7:52 PM IST

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی Mukhtar Abbas Naqvi نے کہا حج Haj 2022 کی تیاریاں مرحلہ وار طریقوں سے جاری ہے۔ انشا اللہ امسال کورونا وبا کے حفاظتی انتظامات کے ساتھ حج ضرور ہوگا۔

'امسال کورونا وبا کے حفاظتی انتظامات کے ساتھ حج ضرور ہوگا'

کورونا وبا اور اومیکرون کے خطرہ کے باوجود امسال حج کے قوی امکان ہے، لیکن یہ کہنا مشکل ہوگا کہ سعودی عربیہ حج کی کیا پالیسی تیار کر تی ہے؟

سعودی کے فیصلہ پر ہی حکومت ہند کا انحصار ہے۔ اس قسم کا اظہار خیالات آج یہاں تربیتی کیمپ کے آغاز کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر اقلیتی امور مختاس عباس نقوی نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آفت کے خاتمہ اور حجاج کرام کی صحت و سلامتی کی دعا اور احتیاط کے عمل کے ساتھ سفر حج ممکن ہوگا۔

حج کمیٹی آف انڈیا و سرکار حجاج کرام کی صحت و سلامتی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے تمام انتظامات کر رہی ہے اور انشا اللہ حج 2022 ء ضرور ہوگا ہمیں امید ہے کہ یہ جو قدرتی آفت اور وبا کا اسی سال خاتمہ بھی ہوگا۔

نقوی نے کہا کہ 2022 ء کے مکمل عمل آن لائن کیا گیا ہے اور صد فیصد حج نظام میں ڈیجیٹلایشن کو ترجیح دی گئی ہے اور اس میں شفافیت کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔

حج 2022 کے لئے 50 ہزار سے زائد عازمین حج نے درخواستیں دی ہیں جس میں 1000 سے زائد بغیر محرم خواتین بھی شامل ہیں جبکہ امسال خادم الحجاج میں 36 حجن خادمہ بھی شامل کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حج موبائل ایپ کے معرفت 70 سے 75 فیصد عازمین نے درخواستیں دی ہیں جبکہ متعدد حاجیوں نے آن لائن درخواستیں کی ہیں۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ سفر حج کے لئے کورونا کی حفاظتی ٹیکہ ضروری ہے اور دونوں ویکسین لگوانے والوں کو ہی حج کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا اصول وضوابط کے ساتھ ہی امسال حج کا سفر ممکن ہوگا اور سعودی گائڈ لائن اور سلامتی اصولوں کے ساتھ ہی ہندوستانی اصولوں کے ساتھ حج سفر کو مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حج کیلئے کل 21 امبارکیشن پوائنٹ تھے لیکن اب صرف 10 مقامات اور امبارکیشن پوائنٹ سے ہی حجاج کرام کی سفر حج پر روانگی ممکن ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج کا ہیلتھ کارڈ ای مسیحا صحت کی سہولیات مکہ مدینہ میں قیام کی عمارتوں ٹرانسپورٹیشن کی معلومات بھارت میں ہی فراہم کی جائے گی۔ ساتھ ہی ای علاج ٹیگنگ کی سہولیات بھی میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Mukhtar Abbas Naqvi Visits Mumbai: مختار عباس نقوی نے حج ہاؤس میں حج ٹرینرس ٹریننگ کا افتتاح کیا

بھارت اور سعودی عرب میں حج 2022 ء کے لئے حجاج کے لئے کورونا اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل آوری لازمی ہے۔

نقوی نے کہا کہ بغیر محرم کے تقریباً تین ہزار سے زائد خواتین نے گزشتہ دو برسوں سے درخواست دی تھیں اور امسال ایک ہزار درخواست موصول ہوئی ہیں۔

انہیں بلا قرعہ اندازی کے ہی حج پر روانگی کی اجازت ہوگی اس موقع پر مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جوائنٹ سکریٹری نگار فامہ، سی جی آئی جدہ شاہد عالم اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او یعقوب شیخ اور ریلوے کے پولیس کمشنر قیصر خالد بھی موجود تھے۔

اس تربیتی تقریب میں دو دنوں میں کل 5050 تربیت کے لئے خواستگان جو ذاتی اور ورچوئل طور پر حفظان صحت کے ساتھ حج آپریشن کی تربیت بھی حاصل کر رہے ہیں۔

اس میں سفر حج میں تمام تیاریوں سے لے کر حج کے دوران کیا کریں کیا نہ کریں کہ تربیت بھی انہیں دی جارہی ہے یہ خادم الحجاج اپنی ریاستوں میں حجاج کرام کو تربیت فراہم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.