ETV Bharat / state

نانا صاحب پٹولے کا اسپیکر کے عہدے سے استعفی - urdu news

مہاراشٹر اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے پر فائز نانا صاحب پٹولے نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ساتھ ہی نائب وزیراعلی کا عہدہ کانگریس کے خیمے میں جانے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

نانا صاحب پٹولے کا اسپیکر کے عہدے سے استعفی

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 8:45 PM IST

Updated : Feb 4, 2021, 9:25 PM IST

نانا صاحب پٹولے نے اسمبلی اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ انہیں مہاراشٹر کانگریس کا ریاستی صدر بنانے کے لیے کانگریس ہائی کمان کی ہری جھنڈی مل گئی ہے۔

پٹولے کے استعفیٰ کے بعد قانون ساز کونسل کے اسپیکر کے عہدہ کو مہاوکاس آگھاڑی میں شامل شیوسینا اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ریاستی نائب وزیر اعلی کا عہدہ کانگریس کے خیمے میں جانے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اس سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل ہے۔

نانا صاحب پٹولے کا اسپیکر کے عہدے سے استعفی
نانا صاحب پٹولے کا اسپیکر کے عہدے سے استعفی

وہیں، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”کانگریس کو نائب وزیر اعلی اور شیوسینا کو اسمبلی اسپیکر کا عہدہ ملنے کی خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

نانا پٹولے، کانگریس ہائی کمان سے ملیں گے

انہوں نے کہا کہ ”مہا وکاس آگھاڑی اتحاد ایک سال قبل وجود میں آیا تھا، تب سے لے کر اب تک جو بھی فیصلے اور تجاویز ہیش کی جاتی ہیں ان میں تینوں پارٹیوں کے رہنما شامل ہوتے ہیں۔

اجیت پوار نے کہا کہ اتحاد بننے کے روز اول سے کانگریس پارٹی کی چیئرپرسن سونیاگاندھی، این سی پی پارٹی کے سپریمو شردپوار اور شیوسینا کے قائد ادھو ٹھاکرے کے اتفاق رائے سے ہی تمام فیصلے لیے جاتے ہیں۔

Last Updated : Feb 4, 2021, 9:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.