کار میں ناگپور کے میئر سندیپ جوشی اپنے اہلخانہ کے ساتھ سوار تھے تبھی موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کی جس میں میئر اور ان کے اہلخانہ بال بال بچ گئے۔
گذشتہ روز وہ وردھا روڈ سے ناگپور کی طرف جارہے تھے تبھی نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔فائرنگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور میئر اور ان کے اہلخانہ کو محفوظ جگہ لے جایا گیا۔
سندیپ جوشی نے بیلٹاروڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ ' میں اپنی فیمیلی کے ساتھ باہر گیا ہوا تھا، واپسی کے دوران دو موٹر سائیکل سوار آئے اور میری کار پر فائرنگ شروع کردی۔
اطلاعات کے مطابق ، جوشی کو شہر میں انسداد تجاوزات مہم چلانے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔اس واقعے کے تناظر میں ، ناگپور پولیس نے میئر کو سیکیورٹی کور فراہم کیا ہے۔