ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کا اورنگ آباد میں والہانہ خیرمقدم کیا گیا Prakash Ambedkar was Warmly Welcomed in Aurangabad اور انھیں علما کرام کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔
علما کرام اور ملی تنظیمیں عموماً سیاسی رہنماوں سے دوری بنائے رکھتے ہیں لیکن اورنگ آباد شہر کے صوبیداری گیسٹ ہاؤز میں علما کرام اور ملی تنظیموں کے ایک نمائندہ وفد نے ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ان کی گلپوشی کی اور انھیں تہنیت پیش کی۔
امارت شریعہ مراٹھواڑہ کے نائب امیر مولانا عبدالرشید مدنی کی قیادت میں علما کرام کے وفد نے پرکاش امبیڈکر سےملاقات A Delegation of Muslim Scholars Met Prakash Ambedkar کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالرشید مدنی نے ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کے اقدام کی دل کھول کر ستائش کی اور اسے تاریخی قدم سے تعبیر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Hijab Row: حجاب پر سوال اٹھانا غلط، سماجی کارکنان
علما کرام سے بات چیت کے دوران ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے اس بات کا یقین دلایا کہ اس بل کو منظور کروانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کی جائے گی، Support of All Political Parties will be Sought for The Approval of The Bill اور کوشش کی جائے گی کہ ریاست کے بجٹ اجلاس میں بل کی منظوری کی راہ ہموار ہوجائے۔ پرکاش امبیڈکر نے اس بل کی حمایت میں عوامی بیداری مہم چلانے کا بھی اشارہ دیا۔
تقریبا تین مہینے پہلے محمد پیغمبر بل ودھان سبھا میں پیش کیا گیا، کپل پاٹل نے یہ بل پیش کیا تھا، اس بل کو منظوری مل جاتی ہے اور یہ قانون میں تبدیل ہوجاتا ہے تو مہاراشٹر ملک کی اولین ریاست کہلائے گی جہاں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی قابل گرفت جرم کہلائے گا اور جرم کے مرتکب کو سخت سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔