پولیس نے معاملہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آئی جی ایم ہسپتال بھیج دیا ہے۔بھیونڈی پولیس اس پورے معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس قتل کے کلیدی ملزم عمران رسول سید 34 برس اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کے سلسلے میں کافی دنوں سے تنازع چل رہا تھا مقتون انیس مومن ان دونوں کے درمیان مصالحت کرانے کی کوشش رہے تھے۔
مصالحت کرانے کے لیے بات چیت کے دوران مقتول ندیم نے ملزم کو ایک دو بھپڑ مار دیا جس سے ملزم انتہائی برم تھے اور کافی دنوں سے ندیم کا قتل کرنے کی فراق میں تھے۔
منگل کی شب تقریباً ایک بجے ملزم اپنے ایک دوست کے ساتھ شہر واقع اجنتا کمپاؤنڈ علاقے پہنچا جہاں ندیم پہلے سے موجود تھے۔ اس دوراں دونوں کے درمیان بحث ہوئی جس کے نتیجے میں ملزم نے اچانک ندیم انیس مومن نامی نوجوان پر دھاردار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس سےموقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔
اس قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا لیکن مقامی لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور زبردست پیٹائی کیاور انہیں پولیس کے حوالہ کر دیا۔پیٹائی میں ملزم شدید طور سے زخمی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں سیول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔