ETV Bharat / state

لوکل ٹرین شروع ہونے سے ممبئی کے ٹریفک نظام میں بہتری

لوکل ٹرین بند ہونے کے سبب جنوبی ممبئی میں ٹریفک کی وجہ سے عوام کو بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ حکومت کی جانب سے عام لوگوں کو لوکل ٹرین سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد علاقے کی ٹریفک میں کافی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

mumbai's traffic system improves after local train starts
لوکل ٹرین شروع ہونے کے بعد ممبئی کا ٹریفک نظام بہتر
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 7:15 PM IST

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بازاروں کی تعداد زیادہ ہے لیکن لوکل ٹرین بند ہونے کے سبب بازار میں لوگوں کی تعداد برائے نام تھی۔ لوکل ٹرین بند ہونے سے ٹریفک کا نظام کافی متاثر ہوا تھا کیونکہ لوگ ٹرین سے سفر کی اجازت نہ ملنے پر اپنی ذاتی گاڑیوں سے سفر کرتے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

ممبئی میں کار بائیک کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے کے سبب بائکلہ سے سی ایس ٹی کا سفر ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوتا تھا۔ وہیں، اب حالات پہلے کے جیسے ہو گئے ہیں۔ اب محض آدھے گھنٹے میں یہ فاصلہ بس، کار یا دوسرے ذرائع سے طے کر سکتے ہیں۔

مقامی شخص عمران ملا نے کہا کہ عام لوگوں کے لیے ٹرین بند ہونے کے سبب یہاں لوگوں کی اور گاڑیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا تھا، جس سے نہ صرف ٹریفک تھی بلکہ شور شرابا بہت تھا لیکن اب راحت ہے۔

مزید پڑھیں:

لاک ڈاون کے بعد اسکول کھلنے سے کیسا محسوس کر رہے ہیں بچے؟

ممبئی میں ٹریفک نظام بہتر بنانے کے لئے ممبئی پولیس اور محکمہ ٹریفک نے ہر ممکن کوشش کی لیکن میٹرو کے کام جاری ہونے کے سبب کئی جگہوں پر سڑکوں کی چوڑائی کافی کم ہو گئی جس کے سبب روڈ کے اچھے خاصے حصّے پر میٹرو کا کام جاری ہے جبکہ بہت ہی کم حصے میں سڑک بنائی گئی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس گاڑیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتے نظر آرہا ہے حالانکہ حکومت نے علاقائی سطح پر پارکنگ کا انتظام کیا ہے تاکہ ممبئی کی عوام کو ٹریفک سے نجات ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.