لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے اور متوسط کاروباری اور فٹ پاتھ پر دکانیں لگانے والے فکرمند ہیں۔ اسی طرح جمخانہ مالکان کی پیشانی پر بھی پریشانی کے آثار نظر آرہے ہیں۔
انہی جمخانہ مالکان میں سے ایک بلال شیخ نے ممبئی کے چوکی محلے میں چند روز قبل جمخانہ شروع کیا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ وہ مالی طور پر ٹوٹ گئے ہیں۔
بلال شیخ نے کہا کہ 'پہلے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے ہم اُبھر نہیں پائے تھے کہ حکومت نے پھر سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، اب ایسے میں سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'مسلم علاقوں میں موجود نوجوانوں کی مالی حالت کمزور ہونے کے سبب وہ بڑے اور مہنگے جمخانے کی بجائے گلی کوچوں کے چھوٹے چھوٹے جمخانہ میں داخلہ لیتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں اپنی صحت کو برقرار رکھنے میں دشواری ہوگی۔
اتنا ہی نہیں بلکہ چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے بڑے کاروباریوں کو اس لاک ڈاؤن نے مصیبت میں ڈال دیا ہے اور اب ہر ایک اس سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہا تاکہ کاروبار میں ہونے والے نقصانات کی کسی طرح سے بھرپائی کی جا سکے۔