اطلاع کے مطابق ایس بی آئی کے اس اسکیم کے تحت صارفین کو ذاتی قرض مہیاکیا جائے گا۔ قرض صارف کے خود اورخاندان کے ممبران کے کووڈ علاج کے خرچ کو کورکرتا ہے۔
ایس بی آئی کے صدر دنیش کھارا نے اس کو لانچ کیا۔ اس اسکیم کے تحت صارف 60 ماہ کے لئے 8.5 فیصد فی سال کی موثر سود کی شرح پر پانچ لاکھ روپے تک پرسنل لون حاصل کرسکتا ہے، جس میں تین مہینے کی موریٹوریم مدت بھی شامل ہے۔
یہ انوکھا پروڈکٹ کولیٹرل فری پرسنل لون کی کیٹگری کے تحت پیش کیا جارہا ہے اوراس زمرے میں سب سے کم شرح سود پر ملتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کووڈ سے متعلقہ طبی اخراجات کے لئے پہلے سے کئے گئے خرچ کی ادائیگی بھی فراہم کی جائے گی۔
مسٹر کھارا نے کہا، ’’ہمیں کورونا بحران کے پیش نظر متاثرہ افراد کی مددکے لئے ایس بی آئی کوچ ذاتی قرض اسکیم شروع کرنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ نئی اسکیم لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے کووڈ علاج کے متعلق اخراجات کا انتظام کرنے کے لئے ضروری مالی مدد فراہم کرے گی"۔
انہوں نے مزید کہا کہ " اس اسٹریٹجک لون پلان کے ساتھ ہمارامقصد مالیاتی مدد تک رسائی فراہم کرنا ہے-خصوصاً اس مشکل حالات میں ان تمام کے لئے جو بدقسمتی سے کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ایس بی آئی میں ہماری مسلسل کوشش صارفین کی ضروریات کے مطابق مالی حل تیارکرنے کی سمت میں کام کرنا ہے"۔
یواین آئی۔