ممبئی سینٹرل ریلوے کےدیوا جنکشن پر لوکل ٹرین سے اترنے والے مسافروں کا ٹکٹ چیک کرنے والے ایک فرضی ٹکٹ ٹیلر (ٹی ٹی) کو مسافروں نے پکڑ کر ریلوے پولیس کے حوالے کیا۔
دیوا ریلوے سٹیشن پر مسافروں کے ٹکٹ چیک کرنے والے ٹی ٹی نے جب دیوا کے رہائشی بھانو داس اور چندرداس سے ٹکٹ مانگا تو وہ ٹی سی سے الجھ گئے انھیں کچھ شبہ ہوا۔
انھوں نے کہا کہ ہم ٹکٹ نہیں دیں گے پہلے تم اپنا آئی کارڈ بتاؤ اس طرح کی تکرار کے دوران مسافروں کی بھیڑ بڑھنے لگی تو یہ فرضی ٹی ٹی وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے کلیان جارہی لوکل ٹرین میں سوار ہورہا تھا اسی درمیان مسافروں کی بھیڑ نے اسے دبوچ کر سٹیشن پر تعینات آر پی ایف کے حوالے کردیا۔
اس سلسلے میں دیوا سٹیشن پر تعینات پر آر پی ایف کے سینیئر انچارج آر ایس مینا نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام حسین شیخ اور عمر32 برس ہے جو کہ ممبرا کے جیون باغ کا رہائشی ہے، ملزم سٹیشن پر کتنے دنوں سے تھا اور کتنے مسافروں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے اس بات کی تفتیش جاری ہے۔