ملک کے صنعتی دارالحکومت ممبئی میں اے آئی ایم آئی ایم نے بجلی کمپنیوں اور حکومت کے خلاف پانچ منٹ کے لیے اپنے اپنے گھروں اور دکانوں کی لائٹیں بند کر کے اپنا احتجاج درج کرایا۔
ایم آئی ایم کارکنان کا مطالبہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب عوام کی مالی حالت خراب ہوگئی ہے اور ایسے میں بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو بھیجے گئے اضافی بجلی بلوں کو معاف کیا جائے تاکہ عوام کو راحت ملے۔
مہاراشٹر: ایم آئی ایم رہنما گرفتار
ایم آئی ایم کے ذمہ داروں نے کہا کہ اگر حکومت اور بجلی کمپنیاں اس بات پر سنجیدہ نہیں ہوئیں تو ریاستی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔