ETV Bharat / state

ممبئی: نواب ملک نے دیوار انہدام حادثے کا جائزہ لیا

گذشتہ شب ممبئی میں شدید بارش کے سبب چیمبور میں دیوار گرنے سے 22 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اس دوران ریاستی وزیر نواب ملک نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا۔

ممبئی میں شدید بارش
Mumbai rain
author img

By

Published : Jul 18, 2021, 5:57 PM IST

ممبئی کے چیمبور علاقے میں تیز بارش کے سبب پیش آنے والے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے جبکہ راحت رسانی کا کام اب بھی جاری ہے۔

ممبئی میں شدید بارش

اس دوران ریاستی وزیر نواب ملک نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور متاثرین کی ڈھارس بندھائی۔

نواب ملک نے کہا کہ رات تقریباً ایک بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ بھابھا آٹومک ریسرچ سینٹر نے پہاڑ سے متصل جو دیوار بنائی تھی وہ مٹی کے دباؤ سے گر گئی جس کی زد میں 5 مکانات آگئے وہیں دوسری جانب پہاڑ کی مٹی کے سبب 60 گھر اس کی زد میں آئے جس میں بڑی تعداد میں ہلاکت ہوئی۔

نواب ملک میں بتایا کہ علاقے میں الیکٹرک کرنٹ پھیلنے کے سبب راحت ٹیم کی جانب سے ریسکیو کرنے میں تاخیر ہوئی۔

بتادیں کی اس علاقے میں بارش سے پہلے کسی طرح کا سروے یا جانچ نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی کسی مکین کو نوٹس دی گئی تھی۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کو مرکزی حکومت کی جانب سے دو لاکھ جبکہ ریاستی حکومت کو جانب سے پانچ لاکھ کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار روپے دیئے جائینگے۔

وا کے علاوہ سدید بارش کے سبب ممبئی مکے اندھیری علاقے میں بھی ایک شخص کی موت کی اطلاع ہے جبکہ بھانڈوپ علاقے میں بھی دیوار گرنے سے 16 برس کے لڑکے کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.