اینٹی نارکوٹکس سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفت میں لیا ہے جن کی شناخت سنجیب نمے سرکار اور سلیم اکبر خان ہے۔
اینٹی نارکوٹک سیل باندرہ یونٹ نے ان کے پاس سے براؤن شوگر اور ایم ڈی ضبط کی ہے۔ انڈین مارکیٹ میں اس کی قیمت 7 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے جبکہ تفتیش میں ملزمین کے پاس سے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔
ان میں سلیم اکبر خان پر اس سے پہلے بھی منشیات کی سودے بازی کا معاملہ درج ہے۔ دونوں ملزمین کافی دنوں سے اینٹی نارکوٹک سیل کے رڈار پر تھے اور ان دونوں کو گوریگاؤں لنک روڈ کے بس ڈپو سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب یہ منشیات کی ڈیلیوری کرنے والے تھے۔
چونکہ براؤن شوگر منشیات کافی زیادہ مقدار میں برآمد ہوئی ہے اس لیے اب اینٹی نارکوٹک سیل کے افسران اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کی ملزمین یہ منشیات کسے فروخت کرنے والے تھے۔
براؤن شوگر کے عادی اکثر ہائی پروفائل ہستیاں ہوتی ہیں اس لیے تفتیشی افسران اس پہلو سے بھی جانچ کر رہے ہیں اور یہ پتہ لگانے کے کوشش کے رہے ہیں کہ نشے کے اس کاروبار میں اور کون کون سے لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے سے خاص بات چیت
اینٹی نارکوٹک سیل کی مانیں تو جانچ کا دائرہ جیسے جیسے سخت ہوتا جائے گا اس معاملے میں اور بھی کئی گرفتاریاں ممکن ہیں۔