ETV Bharat / state

کون ہیں ممبئی کے نئے پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے؟

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 10:13 PM IST

ممبئی پولیس کے کمشنر پرمبیر سنگھ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ہیمنت نگرالے کو ممبئی پولیس کمشنر کا عہدہ تفویض کیا گیا۔ جانئے کون ہیں ہیمنت نگرالے۔

Mumbai police commissioner
Mumbai police commissioner

ودربھ کے چندرپور ضلع کے بھدروتی کے رہنے والے ہیمنت نگرالے نے یہاں کے ضلع پریشد اسکول میں چھٹی جماعت تک کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ ناگپور کے پٹوردھن ہائی اسکول سے پڑھائی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے میکینیکل انجینئرنگ کی۔ انجینئرنگ کرنے کے بعد انہوں نے فینانس مینجمنٹ میں ماسٹرز کیا۔ سنہ 1987 بیچ کے آئی پی ایس افسر نگرالے ریاست کے متعدد اضلاع کے علاوہ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی پولیس آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ان کی پہلی پوسٹنگ چندر پور ضلع کے راجورا کے نکسل متاثرہ علاقے میں ہوئی تھی۔ سنہ 1992 سے 1994 تک شولاپور میں ڈپٹی کمشنر رہے۔ 1992 کے فسادات کے بعد امن و امان کی صورتحال کو اچھے طریقے سے سنبھالا۔ 192 سے 1998 تک، سپرنٹنڈنٹ پولیس، سی آئی ڈی اور کرائم برانچ میں مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے ریاست بھر میں ایم پی ایس سی پیپر لیک کیس کی تحقیقات کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔ نگرالے نے بچوں کو اغوا کرنے اور ان کے قتل کرنے والے بدنام زمانہ آنجابائی گیوت کے خلاف بھی معاملے کی انکوائری کی۔ گویت کو بعد میں سپریم کورٹ نے سزائے موت سنائی۔ انہوں نے 1998 سے 2002 تک ممبئی اور دہلی میں سی بی آئی کے لئے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

سی بی آئی میں رہتے ہوئے بینک آف انڈیا کیتن پاریک گھوٹالہ، مدھوپورہ کوآپریٹیو بینک گھوٹالہ، ہرشد مہتا اسکینڈل جیسے متعدد کیسز کی چھان بین میں اہم کردار ادا کیا۔ تیلگی اسٹامپ اسکینڈل میں ان کی پیچیدہ تحقیقات کو سراہا گیا۔ 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کے دوران ان کی بہادری کے چرچے ہر جگہ سنائی دیے۔ نگرالے اس وقت قلابہ پولس اسٹیشن کے اوپر بنی مکان میں رہتے تھے جب دہشت گردوں نے لیوپوہلڈ کے اندر فائرنگ ہو رہی تھی اس وقت وہ رات کا کھانا کھا رہے تھے۔ انہوں نے فوراً اپنی سروس ریوالور نکالی اور اسی حالت میں پیدل لیوپولڈ کے پاس چلے گئے، پھر وہاں سے تاج ہوٹل پہنچے جہاں انہوں نے اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مدد کی۔ اس رات ممبئی پولس اور مرکزی پولس سیکوریٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر انہوں نے قابل ستائس کارنامہ انجام دیا۔

سنہ 2014 میں نوی ممبئی کے پولیس کمشنر بنے تب بینک آف بڑودہ میں ڈکیتی کا معاملہ کافی سرخیوں میں تھا۔ ملک بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی تھیں۔ نگرالےکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے محض چند دنوں میں معاملے پر قابو پالیا۔ نگرالے کو 2008 میں اس وقت معطل کیا گیا تھا جب وہ نوی ممبئی کے پولیس کمشنر تھے۔ انہوں نے قرض کی وصولی کے معاملے میں رائےگڑھ ضلع سنٹرل کوآپریٹیو بینک کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان میں شیٹکاری مزدور پارٹی کے ایم ایل اے جینت پاٹل بھی تھے۔ قانون یہ نہیں ہے کہ قانون ساز کونسل کے اسپیکر کی منظوری کے بغیر کسی بھی ایم ایل اے کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نگرالے کے ساتھ ڈپٹی کمشنر پولیس توشر جوشی کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔ پولیس فورس میں نمایاں کام کرنے پر ہیمنت نگرالے کو کئی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ نگرالے کو صدر پولیس میڈل، خصوصی سروس میڈل اور داخلی سلامتی میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.