بتایا جاتا ہے کہ اس شخص نے سرعام بیئر کی بوتل توڑ کر اپنے گلے پر وار کر لیا۔ اس واردات میں شدید طور سے زخمی ہونے کے سبب اس کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی۔
اس واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور لاش کا پنچنامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا۔
فی الحال الہاس نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے باریک بینی سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر کے الہاس نگر شہر کے ہل لائن علاقے میں واقع بھاٹیہ چوک پر ڈائمنڈ نامی بیئر شاپ سے مدھو کر گائیکواڈ (40 برس) نامی شخص نے ایک بیئر خریدی اور اچانک غصہ میں اس بوتل کو توڑ کر اپنے گلے اور جسم پر پے در پے وار کیے جس سے وہ جگہ پر ہی نیچے گر گیا اور شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔