ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملات 1.40 لاکھ سے زیادہ - فعال معاملات

مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا وائرس اور اس سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں پہلے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ فعال معاملات بھی اسی ریاست میں ہیں۔

More than 1.40 lakh active cases of Corona in Maharashtra
مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملات 1.40 لاکھ سے زیادہ
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 5:05 AM IST

ملک میں کورونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں پھر سے کورونا انفیکشن کے نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں کمی آنے سے فعال معاملات میں اتوار کو اضافہ درج کیا گیا اور فعال معاملات بڑھ کر پھر سے 1.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئے۔

ریاست میں اس دوران صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں کمی ہونے سے فعال معاملات میں 288 کا مزید اضافہ درج کیا گیا۔ فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر اب 1,40,486 تک پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6,059 نئے معاملے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16,45,020 ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اسی مدت میں 5,648 مزیدمریضوں کے اس مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد 14,60,755 اور 112 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 43,264 ہوگئی ہے۔

ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 88.79 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح محض 2.62 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا وائرس اور اس سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں پہلے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ فعال معاملات بھی اسی ریاست میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.