ETV Bharat / state

Mumbai Deonar Slaughterhouse دیونار سلاٹر ہاؤس میں مزید جگہ قربانی کے لیے مختص کی گئی - دیونار سلاٹر ہاؤس میں عید الضحیٰ

ممبئی کے دیونار سلاٹر ہاؤس میں عید الضحیٰ کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ اس بار دیونار سلاٹر ہاؤس میں دس ہزار اسکوائر فٹ کی مزید جگہ قربانی کے لیے مختص کی گئی ہے تاکہ عوام کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دیونار سلاٹر ہاؤس میں مزید جگہ قربانی کے لیے مختص کی گئی

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 5:20 PM IST

دیونار سلاٹر ہاؤس میں مزید جگہ قربانی کے لیے مختص کی گئی

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع دیونار سلاٹر ہاؤس میں عید الضحیٰ کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ اس بار دس ہزار اسکوائر فٹ کی ایک الگ جگہ بنائی جا رہی ہے تاکہ جگہ کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دیونار سلاٹر ہاؤس کے انچارج ڈاکٹر کے پٹھان کے مطابق اس بار یہاں چھوٹے جانوروں کے ساتھ بڑے جانوروں کے لیے بھی ٹیگ بار کوڈ سسٹم کی سہولت دستیاب کی گئی ہے۔ اس سے جانوروں کی چوری کی وارداتوں پر روک لگے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی سے یہاں نگرانی کی جائے گی۔ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک یہاں داخلہ پر پابندی رہے گی کیوں کہ اس دوران صاف صفائی کی جائیگی۔

دیونار سلاٹر ہاؤس انتظامیہ نے بتایا کہ مہاراشٹر سمیت دوسری ریاستوں سے ممبئی آنے والے سبھی تاجروں کو ٹرانسپورٹ کا اجازت نامہ اپنے ہمراہ رکھنا ضروری ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ رواں برس عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کیلئے آنے والے جانوروں کے لیے تاجر کی آمد جلد ہی یہاں ہوگی۔ یہاں ممبئی کے متعدد علاقوں سے جانوروں کی خریداری کے لیے لوگ آتے ہیں۔ دیونار سلاٹر ہاؤس کے افسر پٹھان نے کہا ہے کہ جانوروں کی قربانی کے لیے آن لائن سہولتیں دستیاب ہیں۔ لوگ اصول کا ضوابط پر عمل کریں تاکہ پچھلے برس کے جیسے کسی طرح کی بدنظمی نہ ہو، انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ برس کی طرح عوام کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: Mumbai Deonar Slaughterhouse ممبئی کے دیونار سلاٹر ہاؤس میں قربانی کے دوران درپیش مسائل پر غوروفکر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.