ETV Bharat / state

Aurangabad Violence کراڑ پورہ تشدد میں پولیس کی گاڑیاں جلانے والے ملزمین سے رقم وصول کی جائے گی

اورنگ آباد پولیس نے ممبئی پولیس ایکٹ کے تحت فساد میں ملزمین کے ذریعہ پہونچائے گئے نقصان کی بھرپائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اورنگ آباد پولیس کمشنر نے کہاکہ ضلع کلکٹر کی اجازت ملنے کے بعد تشدد میں ملوث افراد سے نقصان کی رقم وصول کی جائے گی۔

Aurangabad Violence
Aurangabad Violence
author img

By

Published : Apr 12, 2023, 4:53 PM IST

کراڑ پورہ تشدد میں پولیس کی گاڑیاں جلانے والے ملزمین سے پیسے وصول کیے جائیں گے

اورنگ آباد: اورنگ آباد کے کراڑ پورا علاقے میں تشدد کے بعد سی سی ٹی وی مدد سے کئی سارے ملزمین کی گرفتاری ہوئی ہے اور کئی سارے ملزمین فرار ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہیں جلد ہی گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کراڑ پورہ تشدد میں پولیس کی گاڑیوں کا نقصان ہوا ہے اس کی بھی بھرپائی کے لیے پولیس پنچنامہ کر رہی ہے اور ملزمین سے نقصان کی بھرپائی کی جائے گی۔ ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں رام نومی کی آدھی رات کو تشدد برپا ہوا تھا جس میں پتھراؤ کیا گیا تھا اور کئی ساری پولیس کی گاڑیاں بھی جلا دی گئی تھی۔ اورنگ آباد پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے بتایا ہے کہ اس تشدد معاملے میں اب تک 63 لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس تشدد میں اٹھارہ سال کی کم عمر کے دس بچے بھی شامل ہیں۔ اس طرح اب تک تہتر افراد کو پولیس نے اپنی گرفت میں لیا ہے اور ابھی بھی کئی سارے نوجوان پولیس کے ریڈار پر ہیں جنہوں نے پتھر بازی اور آگ زنی کی تھی۔ ان کا سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل لوکیشن بھی اسی علاقے کا بتایا جا رہا ہے لیکن یہ نوجوان شہر سے فرار ہیں۔ آنے والے وقت میں انہیں بھی گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنگ آباد پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی گئی تھی جس کے بعد کئی سارے نوجوان ایک جگہ اکٹھا ہوئے تھے۔ جِس کے بعد کچھ کہا سنی ہوئی تھی اور بعد میں پتھر بازی اور آگ زنی کی گئی لیکن پولس اس معاملے کی تحقیقات میں لگی ہے کہ اس تشدد کی شروعات کیسے ہوئی اور اس کے پیچھے کون لوگ شامل ہیں۔ اس تشدد میں جو سرکاری گاڑیوں کا نقصان ہوا ہے اس کا پنچنامہ کرکے ساری رپورٹ اورنگ آباد ضلع کلکٹر کو بھیجی جائیں گی۔ اس تشدد میں جو بھی سرکاری نقصان ہوا ہے ممبئی پولیس ایکٹ کے ذریعے ضلع کلکٹر کی اجازت کے بعد تشدد کرنے والے جو گرفتار افراد ہیں اُن سے وصول کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.