ETV Bharat / state

ملت اسلامیہ کے دردمند محسن حبیب اللہ خان کا انتقال

دینی و سماجی جماعتوں اور اداروں کے مستقل معاون حبیب اللہ خان ( دہیسر، بوریولی) کا طویل علالت کے بعد گذشتہ روز ممبئی میں انتقال ہوگیا۔

Mohsin Habibullah khan is no more
ملت اسلامیہ کے دردمند محسن حبیب اللہ خان کا انتقال
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 4:47 PM IST

جمعیت اہل حدیث کے معروف عالم اور صدر ممبئی یونٹ رابطہ ابنائے قدیم سنابل نئی دہلی نے وفات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ موصوف پابند صوم و صلوة، دین پسند اور نیک طبعیت انسان تھے، آپ کافی خلیق و ملنسار اور متواضع و خاکسار تھے، کافی علما نواز اور مہمان نواز تھے، پورے رمضان ملک بھر سے آنے والے سفراء و محصلین کے لیے سحر و افطار اور رہائش کا بہترین بندوبست کرواتے تھے۔

شہر کے مضافات دہیسر بوریولی میں لب روڈ شاہراہ پر ایک مسجد کی تعمیر کرائی اور دینی کاموں اور مساجد و مدارس کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، آپ کا آبائی وطن مرغہواں (اٹوا، سدھارتھ نگر) تھا۔

مولانا عاطف سنابلی نے موصوف کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے برادران اسلام سے موصوف کے حق میں دعائے مغفرت کی پُرخلوص اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم حبیب اللہ خان کی خدمات جلیلہ اور دینی و جماعتی کاوشوں کو ان کے لیے رفع درجات کا سبب اور بخشش ونجات کا سامان بنائے، ان کی تمام چھوٹی بڑی خطاؤں اور لغزشوں کودرگذر فرمائے، جنت الفردوس کا مکین بنائے، آپ کے لواحقین و متعلقین کو صبرجمیل کی توفیق دے۔

اسی طرح مولانا عاطف سنابلی نے ان کے صاحبزادگان انعام اللہ خان، حسن خان اور حفیظ اللہ خان سے اظہار تعزیت بھی کیا اور انہیں صبر ورضاکی تلقین فرمائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.