ETV Bharat / state

Mob thrashes man in Bandra ممبئی کے بانڈرہ ریلوے اسٹیشن پر جئے شری رام کے نعرے لگاکر ہجوم نے ایک شخص کو بری طرح پیٹا - بانڈرہ اسٹیشن پر ہجوم نے جئے شری رام کے نعرے لگائے

ممبئی کے باندرہ ریلوے ٹرمینس کے احاطے میں ایک نوجوان ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر ایک ہجوم نے نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے ایک شخص کے ساتھ بری طرح مارپیٹ کی اور اسے مارتے ہوئے اسٹیشن سے باہر لے کر گئے۔ نوجوان کے ساتھ ایک لڑکی برقع میں نظر آرہی ہے۔ Mob thrashes man in Bandra amid Jai Shri Ram chants

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 16, 2023, 3:42 PM IST

Updated : Aug 16, 2023, 4:46 PM IST

ممبئی کے بانڈرہ ریلوے اسٹیشن پر جئے شری رام کے نعرے لگاکر ہجوم نے ایک شخص کو بری طرح پیٹا

ممبئی: مہاراشٹرا میں ممبئی کے باندرہ ریلوے ٹرمینس کے احاطے میں ایک نوجوان ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر ایک ہجوم نے نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے ایک شخص کے ساتھ بری طرح مارپیٹ کی اور اسے مارتے ہوئے اسٹیشن سے باہر لے کر گئے۔ نوجوان کے ساتھ ایک لڑکی برقع میں نظر آرہی ہے۔ ہجوم کی جانب سے نوجوان کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جارہی تھی، اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود پولیس کا کوئی اتا پتا نہیں تھا۔ ریلوے پولیس نے اس معاملے میں ابتک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔

مجلس اتحادالمسلمین کے سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے باندرہ ریلوے ٹریمنس پر پیش آئے ہجومی تشدد کے واقعہ کا ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے تمام ملزمین کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ یوم آزادی کے دن پیش آیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔ ہم نے اس بارے میں باندرہ جی آر پی کے سینئر پی آئی ہیمراج کمبھار سے بات چیت کی تو اُنہوں نے کہاکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور ویڈیو میں دکھائی دینے والے متاثرہ شخص سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے ہی متاثرہ شخص سے رابطہ قائم ہوگا اس کے بعد قانونی کاروائی کی جائے گی۔ وارثٹ پٹھان نے کہاکہ ہیمراج کمبھار سے جب یہ دریافت کیا گیا کہ آیا ماب لنچنگ معاملہ میں اب تک کوئی ایف آئی آر درج کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس معاملہ میں ایف آئی درج نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Shumail Nachan In NIA Custody ملزم شمائل ناچن کو 7 دن کے لیے این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا گیا

اطلاعات کے مطابق ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے امبرناتھ پولیس تھانے میں ایک نابالغ لڑکی کے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی، باندرہ اسٹیشن پر نابالغ لڑکی کے ساتھ اس لڑکے کو دیکھ کر ماب لنچنگ کرنے والوں نے پکڑ لیا۔ امبر ناتھ پولیس تھانے کے سینئر پی آئی جگناتھ کلاسکر نے کہاکہ ہمارے پولیس تھانے میں اسی نابالغ لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ ہم نے اسے نرمل نگر پولیس تھانے سے برآمد کیا اور والدین کے سپرد کردیا گیا۔ یہ وہی لڑکی ہے جو ماب لینچنگ کے دوران باندرہ اسٹیشن سے ریسکیو کی گئی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہاکہ لڑکی جس لڑکے کے ساتھ ریسکیو کی گئی وہ بھی نابالغ ہے۔

Last Updated : Aug 16, 2023, 4:46 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.