ETV Bharat / state

مالیگاؤں: محرم کے پیشِ نظر اعلیٰ افسران اور تعزیہ کمیٹی کی میٹنگ - اسلامی سال 1443 ہجری کا آغاز

ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد یکم محرم منگل 10 اگست اور یوم عاشورہ جمعرات 19 اگست کو ہوگا۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی نئے اسلامی سال 1443 ہجری کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

Muharram in malegaon
Muharram in malegaon
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 9:28 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ہر برس ماہ محرم الحرام پر نکلنے والے جلوس کو پورے بھارت میں ایک الگ مقام حاصل ہے۔ محرم کے پیش نظر آج مقامی پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ مشترکہ تنظیموں کی میٹنگ پولیس کنٹرول روم میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

Muharram in malegaon

اس موقع پر محرم کے پیش نظر تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے شہر میں نظم و نسق اور ٹریفک سہولیات سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ تعزیہ کمیٹی کے اراکین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کارپوریشن تعزیہ لے جانے کے لیے اچھی اور سہولیات سے لیس گاڑیوں کا نظم کرے۔

اس ضمن میں کارپوریشن نے رواں برس 30 گاڑیوں کا نظم کرنے کا تیقن دیا ہے، اس کے علاوہ شہر میں نظم ونسق اور دیگر سہولیات فراہم کئے جانے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ گجرات میں اس سال بھی محرم کے جلوس پرپابندی عائد

اس سلسلے میں ضلع ایس پی سچن پاٹل نے ملت اسلامیہ کو محرم کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گزشتہ برس کی طرح ہی امسال بھی کورونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے محرم کا تہوار منائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کا خطرہ باقی ہے اور ہمیں احتیاط کرتے ہوئے خود اور بچوں کو اس خطرناک بیماری سے بچانا ہے۔ اس لئے تہوار پر بھی کورونا گائڈ لائن پر عمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم کے پیش نظر حالات کا جائزہ لینے کے لیے پولیس انتظامیہ کے ذریعہ شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات پر روٹ مارچ کیا جائے گا۔ سچن پاٹل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تہوار امن و امان اور سادگی کے ساتھ منائیں اور انتظامیہ کا تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.