اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے دانشوروں نے شہر کے معمار ملک عنبر کی یاد میں آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس دوران انہوں نے حکومت سے شہر میں ملک عنبر کا مجسمہ بنانے اور نہر عنبری کی مرمت کا مطالبہ کیا۔ اورنگ آباد کے بانی اور نظام شاہی سلطنت کے وزیراعظم ملک عنبر کی تین سو چھبیس ویں یوم وفات کے موقع پر شہر کے تاریخ داں اور سماجی کارکنان نے ملک عنبر کے یاد کیا اور ان کے کارناموں پر روشنی ڈالی۔ Programme Organised In Memory Of Malik Ambar
مزید پڑھیں:
اس موقع پر اورنگ آباد شہر میں واقع نہر عنبری کو قابل استعمال بنانے اور ملک عنبر کی یادگار قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ملک عنبر پرتشٹھان اور ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ اس میٹنگ میں بڑی تعداد میں شرکا نے شرکت کی اور ملک عنبر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میٹنگ کے ذمہ داروں نے ہر سال ملک عنبر کی برسی منانے کا عزم کیا ہے۔