اورنگ آباد:بلند حوصلہ اور کچھ بہتر کر گزرنے کا جذبہ کسی بھی انسان کو ترقیوں کی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے۔صلاحیت مند نوجوان کو اس کے لئے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔Matric Fail Boy Make Motor Cycle With Scrap In Nagpur In Maharashtra
ایسا ہی ایک واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناگپور میں پیش آیا ہے۔ضلع میں رہنے بوالے ایک میٹرک میں ناکام لڑکے نے اپنی غیر معمولی صلاحیت اور محنت و لگن کے سبب کوڑے یا بیکار سامان کو استعمال میں لاکر بائیک بنا ڈالی،
![میٹرک فیل نوجوان نے کوڑے کے سامان سے بائیک بنا ڈالی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mh-aur-01-scrap-se-bike-avb-7204819_29122022110551_2912f_1672292151_924.jpg)
اس ہونہار نوجوان کا نام سہیل فتح محمد ہے۔سہیل فتح محمد کا تعلق مہاراشٹر کے ضلع ناگپور سے ہے ، والدہ کی سرپرستی اور اپنی غیرمعمولی صلاحیت اور کچھ بہتر کرنے کر گزرنے کا جذبہ سہیل نے کیٹرنگ کا کام کرکے پچھلے دیڑھ سال میں دس ہزار روپئے جمع کئے اور بے کار سامان جمع کرکے ان کی مدد سے ایک شاندار بائیک بنا ڈالی ۔
اس بائیک میں ایک سو پچیس سی سی انجن استعمال ہوا ہے ،اس کی وجہ سے موٹربائیک کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ گاڑی کی قیمت محض دس ہزار روپئے ہے ، اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں لگے بزنس ایکسپو میں سہیل نے اپنی گاڑی کی نمائش کی۔
![میٹرک فیل نوجوان نے کوڑے کے سامان سے بائیک بنا ڈالی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mh-aur-01-scrap-se-bike-avb-7204819_29122022110551_2912f_1672292151_485.jpg)
سہیل فتح محمد کا کہنا ہے کہ گاڑی کو فروخت کرنا مقصد نہیں ہے تاہم اگر کوئی قدر دان یا سرمایہ کار مل جائے تو وہ اپنے خوابوں کو حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے تیار ہیں۔وہ زندگی میں کچھ بہتر کرنا چاہتے ہیں۔کوڑے اور بے کار سامان کی مدد سے موٹرسائیکل بنانے اسی کا ایک حصہ ہے۔امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی اس طرح کے کارنامے انجام دینے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛Pushcarts Distributed in Aurangabad سو بے روزگاروں میں مفت ٹھیلہ گاڑی و سامانِ تجارت تقسیم
انہوں نے کہاکہ ان سبھوں کے لئے ایک سرمائی کاری کی ضرورت ہے۔ اگر انہیں کوئی سرمایہ کار مل جاتا ہے تو اس سے اور بہتر کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔Matric Fail Boy Make Motor Cycle With Scrap In Nagpur In Maharashtra