ETV Bharat / state

مراٹھا ریزرویشن: سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف مظاہرہ

مراٹھا ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف مراٹھا برادری کے ارکان نے ممبئی کے لال باغ علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران سماجی دوری کے اصولوں پر بھی عمل کیا گیا۔

maratha reservation
maratha reservation
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 6:43 PM IST

مراٹھا کرانتی مورچہ کے کنوینر راجن گھاگ نے کہا کہ 'ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ اپنے اس حکم پر نظر ثانی کرے تاکہ ہمارے بچوں کو نوکریوں اور تعلیم میں ریزرویشن ملے۔

مراٹھا ریزرویشن کے لیے احتجاج

راجن گھاگ نے مزید کہا کہ 'ایسی وبائی صورتحال میں ہم نے احتجاج کرنے کا خطرہ مول لیا ہے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے بچوں کو تکلیف پہنچے۔

واضح رہے کہ ممبئی شہر کے مختلف حصوں میں تقریباً 20 تا 22 جگہوں پر مراٹھا ریزرویشن کے لیے احتجاج ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.