ETV Bharat / state

سنجے راوت کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار - ممبئی پولیس نے کولکتہ پولیس سے رابطہ کیا

ممبئی پولیس نےجمعہ کے روز علی الصبح کولکتہ کے ٹولی گنج کی رہائش گاہ سے پلوش گھوش نامی ملزم کو گرفتار کیا۔

سنجے راوت کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار
سنجے راوت کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 10:43 PM IST

سوشل رابطوں کی ویب سائٹ پر شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راوت کو دھمکی دینے والے ایک شخص کو جمعہ کے روز پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس شخص نے دعوی کیا ہے کہ وہ اداکارہ کنگنا رناوت کا مداح ہے۔ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم جمعہ کے روز علی الصبح کولکتہ کے ٹولی گنج کی رہائش گاہ سے پلوش گھوش نامی ملزم کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ گزشہ دنوں سوشل میڈیا پرپلوش گھوش نے شیوسینا کے سینئررہنما کو ویب سائٹ پر 'سنگین نتائج سے خبردار کیا تھا۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں کولکتہ پولیس سے رجوع کیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم کو سٹی کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں ممبئی پولیس اسے ممبئی لے جانے کے لئے ٹرانزٹ ریمانڈ کی درخواست کرے گی۔ پچھلے کچھ دنوں سے شیوسینا رہنما راوت اور اداکارہ رناوت کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے۔

واضح رہے سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں منشیات کا معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد کنگنا رناوت نے فلمی صنعت میں منشیات سےمتعلق کہا کہ وہ اس بارے میں بیان دینا چاہتی ہیں لیکن انہیں ممبئی پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔ وہ ممبئی پولیس سے خوفزدہ ہیں۔ صرف یہی نہیں ، کنگنا نے ممبئی کا موازنہ پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) سے کیا۔

کنگنا کے بیان کے بعد ہی ان دونوں کے مابین گرما گرم بیان بازی ہوئی۔ سنجے راوت نے ایک بیان دیا کہ اگر وہ ممبئی میں خوفزدہ ہیں تو ان سے درخواست ہے کہ وہ یہاں نہ آئیں کنگنا نےبھی جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ممبئی آئیں گی اورہر حال میں آئیں گی جسے جو کرنا ہے کر لے۔

سنجے راوت نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ، 'میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی ۔ کنگنا تھوڑی شرارتی ہے ، میں نے اس کےبیانات دیکھے ہیں ۔ وہ اکثر اس طرح بولتی ہے۔ کنگنا ایک شرارتی لڑکی ہے۔ اپنی زبان میں، میں اسے بےایمان کہنے کی کوشش کر رہا تھا اور یہ کہنے کے لئے کہ ہم اس لفظ کو (حرامخور) استعمال کرتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:عدالتی کام فی الفور شروع کرنے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.