ملزم خود کو انڈر ورلڈ گروہ اور ابو سلیم سے وابستہ بتا کر، رقم ادا نہ کرنے پر مہیش مانجریکر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا۔
تاہم گرفتاری کے بعد یہ واضح ہوا کہ، ملیند تولاسکر نامی اس شخص کا کسی بھی انڈر ورلڈ گینگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فلمساز مہیش مانجریکر کو کسی انجان نمبر سے واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے تھے۔
اور دھمکی دینے والا خود کو انڈر ورلڈ ابوسلیم کے گروہ کا بتا کر 35 کروڑ کی رقم کا مطالبہ کر رہا تھا اور عدم ادئیگی کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے ریا تھا۔
یہ بھی پڑھیے:میہول چوکسی نے نیٹ فلکس سیریز کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا
کچھ دن قبل ، مانجریکر نے دادر پولیس اسٹیشن میں اس ضمن میں شکایت درج کروائی ۔
انہیں ملنے والے دھمکی آمیز پیغامات دکھائے اور جس نمبر سے یہ پیغامات آرہے تھے وہ پولیس کو دیا۔
پہ شکایت دھمکی دے کر رقم وصولی سے متعلق تھی اس لیے اسے اے سی ای میں منتقل کردیا گیا۔
ملزم نے جس موبائل نمبر استعمال کیا تھا اس کی تحقیقات کے بعد اے ای سی کی پولیس ٹیم نے رتناگری سے تعلق رکھنے والے ملیند تولاسکر نامی اس شخص کو پکڑ لیا اور اس پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔
یہ شخص جس نے انڈرورلڈ گینگسٹر ابوسلیم جسے 1993 میں ہونے والے سیریل دھماکے کے مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا ہے، سے وابستہ ہونے کا دعوی کیا تھا ۔
تاہم تفتیش کے دوران پس منظر چیک کیا گیا جس سے واضح ہوا کی اس کا انڈرورلڈ اور گینگسٹر ابوسلیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا ، ہوسکتا ہے کہ ملیند تولاسکر نے خوف اور دھاک بٹھا کر رقم حاصل کرنےکی کوشش میں تنہا کام کیا ہو گا اور اس کا گینگسٹر ابوسلیم سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔