ETV Bharat / state

ونچت بہوجن اگھاڑی کا سی اے اے کے خلاف احتجاج کا اعلان - احتجا جی جلسہ کا انعقاد کیا جائیگا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں کے الگ الگ مقامات پراحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے ۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج کا اعلان
سی اے اے کے خلاف احتجاج کا اعلان
author img

By

Published : Feb 13, 2020, 3:17 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:28 AM IST

سب سے پہلے مختلف یو نیورسیٹیوں کے طلباوطالبات ،عوامی تنظیموں کی جانب سے سی اے اے کے خلاف احتجا ج کیا گیا ۔اس کے بعد سے اپوزیشن بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ادھر مہاراشٹرا کے مسلم اکثریتی علاقہ ما لیگاوں میں ونچت بہوجن اگاڑی شاخ مالیگاوں کی جانب سے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس مشاورتی میٹنگ کی صدارت ونچت بہوجن اگاڑی مالیگاوں کے صدر مقیم مینا گری نے کی ۔ اور میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے کہا کہ ونچت بہوجن اگاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈ کر کو ما لیگاوں مدعو کیا جا ئیگا ۔ اور بڑے پیمانے پر تمام سیا سی ،سماجی تنظیموں کے اشتراک سے سی اے اے اور این آر سی کےخلاف مارچ کے مہینہ میں بڑے پیمانے پر احتجا جی جلسہ کا انعقاد کیا جائیگا۔

مقیم مینا نگری نے مزید کہا کہ ونچت بہوجن اگا ڑی نے ہر احتجاج کی حمایت کی ہے۔اس کے علاوہ گذشتہ دنوں مہاراشٹرا بند کےدوران مالیگاوں میں طاقت کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔

انہوں نےنوجوانوں سے اپیل کی کہ 14 فروری سے جیل بھرو تحریک میں شریک ہوں۔

اس مشاورتی کمیٹی میں راشد خان کامریڈ (ایم آر گروپ)عمران رشید (مالیگاوں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن )ظفر اقبال (کانگریس پارٹی ) مرتضی احمد (مالیگاوں بلڈ گروپ ) راحیل حنیف (عادل اسپورٹس )کے علاوہ دیگر افراد نے بھی نوجوانوں سے خطاب کیا ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.