ETV Bharat / state

مالیگاوں: پانی سپلائی کی تاخیر کے سوال پر جنتادل سیکولررہنماوں و کارپوریشن آفیسرکی میٹنگ - مالیگاوں ای ٹی وی بھارت خبر

مالیگاؤں شہر میں 27 مئی 2021 بروز جمعرات کو شام 4 بجے اپوزیشن رہنماوں شان ہند نہال احمد ، جنتادل سیکولر کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا صاحبان کی میونسپل کارپوریشن پانی سپلائی آفیسران تریبھون، سندیپ پاٹل کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں مالیگاوں میں آئے دن پانی کی سپلائی کے مسائل کے بات چیت کی گئی۔

کارپوریشن آفیسرکی میٹنگ
کارپوریشن آفیسرکی میٹنگ
author img

By

Published : May 27, 2021, 8:31 PM IST

اس میٹنگ میں شان ہند نے پانی کی سپلائی کے مسائل پر جواب طلب کیا ۔جس پر کارپوریشن کی جانب سے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجلی بند ہونے سے پمپنگ مشین میں ٹیکنیکل خرابی کے سبب ایسا ہوتا ہے،

مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ بجلی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند ہونے پر آپ کی جانب سےکیا کارروائی کی گئی۔ جس پر عہدیداروں نے خاموش رہے ۔ مستقیم ڈگنیٹی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی کثیر رقم کارپوریشن کو بجلی سپلائی کے نام پر دی جا تی ہے اور پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بار بار بند ہونے پرکوئی کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ہے ؟

حیرت انگیز بات ہے کہ کارپوریشن آفیسران سمیت دیگرعہدیدار بھی اس معاملے پر خاموش ہیں۔ حتی کہ ٹھیکیداری کے کام میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ لیکن دہواڑ سب اسٹیشن سے پمپنگ اسٹیشن کیلئے سوپر ایکسپریس فیڈر کا تجاویز آج تک نہیں دیا گیا.

مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ فوری طور پر دہواڑ سب اسٹیشن کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجویز پیش کی جائے کہ پمپنگ اسٹیشن کو بجلی سپلائی سوپر ایکسپریس فیڈر سے سپلائی دی جائے.

تلواڑہ ڈیم کو مچھلی پالن کیلئے دینے پر مستقیم ڈگنیٹی نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔اور ساتھ ہی انتباہ دیا کہ تلواڑہ ڈیم مالیگاؤں کی عوام کیلئے پانی کے استعمال کیلئے ہے اور اس کا استعمال کسی دوسرے کام کیلئے ہو ایسا ہم برداشت نہیں کرے گے.

میٹنگ میں اپوزیشن رہنماوں نے آفیسرز سے پوچھا کہ تلواڑہ تالاب سے کتنا ایم ایل ڈی پانی روزآنہ مالیگاؤں آتا ہے جس پر جواب ملا کے 15 سے 20 ایم ایل ڈی پانی روزانہ مالیگاؤں آتا ہے.

شان ہند نے کہا کہ پانی کی مقدار میں اضافہ کیا جائے تو اس کے جواب میں کہا گیا کہ پائپ لائن کمزور ہے ۔جس پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کے 25 - 30 ایم‌ ایل ڈی پانی کیلئے کوشش کی جائے۔باالآخر جس پر یہ طئے ہوا کہ سنیچر 29 مئی کے بعد کسی دن کا وقت طئے کرنے کے بعد آپ لوگوں کی موجودگی میں 25 ایم ایل ڈی پانی کیلئے ٹرائیل کیا جائے گا.

اسی کے ساتھ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ چنکاپور ڈیم سے مالیگاؤں کیلئے موجودہ 1400 ایم سی ایف ٹی کوٹے کو بڑھانے کیلئے کارپوریشن کی جانب سے مانگ کی جائے کہ کارپوریشن حدود میں 6 دیہاتوں کی شمولیت کیے ساتھ آبادی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے مالیگاؤں کیلئے سالانہ 2000 ایم سی ایف ٹی پانی کا کوٹہ ریزرویشن کیا جائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.