راشٹروادی کانگریس پارٹی، مالیگاؤں کے صدر آصف شیخ نے شہر میں بڑھ رہی بیماریوں اور گندگی کے انبار کے تعلق سے میونسپل کمشنر سے ملاقات کرکے ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔
آصف شیخ نے کمشنر سے ملاقات میں کہا کہ کارپوریشن شہر بھر میں جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کرے، صفائی اور حفظان صحت کو برقرار رکھے۔ روزانہ پینے کے پانی کی فراہمی اور تمام فلٹر پلانٹس پر توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مالیگاﺅں شہر میں ڈینگو، ملیریا، ٹائیفائیڈ اور وائرل انفیکشن جیسی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہیں ان بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔
کارپوریشن کی ملکیت والے ہسپتالوں میں ان بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی ہے۔
ایسی صورتِ حال میں مالیگاؤں میونسپل ہیلتھ ڈپارٹمینٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہر کے علی اکبر ہسپتال، واڈیا ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں مناسب عملہ اور ادویات کا اسٹاک فراہم کرے۔
اس وفد میں آصف شیخ، شکیل جانی بیگ اور عبدالقیوم کے علاوہ دیگر افراد شریک تھے۔