ETV Bharat / state

مالیگاؤں: خستہ حال سڑکیں ہڈیوں کے بیماری میں اضافے کی وجہ - مالیگاؤں کی خبریں

مالیگاؤں کی تمام اہم شاہراہیں ان دنوں خستہ حالی کا شکار ہیں جو مقامی لوگوں کو کمر، گردن اور جوڑوں کے درد کا مریض بنانے لگیں۔

مالیگاؤں کی خستہ حال سڑکیں، شہری ہڈیوں کے مسائل میں مبتلا

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 7:27 PM IST

مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والا مالیگاؤں یوں تو صنعتی شہر کہلاتا ہے، لیکن اس کی خستہ حال سڑکیں مقامی لوگوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔

شہر کی تمام اہم شاہراہیں ان دنوں خستہ حالی کا شکار ہیں جو شہریوں کو کمر، گردن اور جوڑوں کے درد کا مریض بنانے لگیں۔

اس حوالے سے آرتھو پیڈک ڈاکٹر آفتاب بلال نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سڑکوں پر لگنے والے خطرناک جھٹکے نہ صرف صحت مند شخص کو ہڈیوں کے مسائل میں مبتلا کرسکتے ہیں بلکہ پہلے سے مختلف طبی مسائل کے شکار افراد کو مزید تکلیف مبتلا کرسکتے ہیں۔

مالیگاؤں کی خستہ حال سڑکیں، شہری ہڈیوں کے مسائل میں مبتلا
مالیگاؤں کی خستہ حال سڑکیں، شہری ہڈیوں کے مسائل میں مبتلا

انہوں نے کہا کہ شہر میں متوسط طبقے کی بڑی آبادی موٹر سائیکلوں پر سفر کرتی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی شخص ہڈیوں کی کمزوری کے مرض اوسٹرو پروسس کا شکار ہو یا کمر یا جوڑوں کے درد کا شکار ہو تو اس کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرہ کھسکنے (ڈسک سلپ) کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر آفتاب بلال نے مزید کہا کہ جب بھی گاڑی یا رکشے میں سفر کریں تو ریڑھ کی ہڈی، پیٹھ اور کندھوں کو بالکل سیدھا اور آرام دہ حالت میں رکھیں۔ اگر آگے کو جھکی ہوئی پوزیشن میں بیٹھا جائے تو کمر میں خم پیدا ہوسکتا ہے جس سے ریڑھ کی ہڈی کے بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اور انفرادی طور پر ان مسئلوں سے بچاؤ کے لیے ہمیں اپنا خیال رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی: ٹور اور ٹراویلس کا کاروبار ابھی بھی لاک ڈاؤن کی نذر

اس سلسلے میں پروفیسر عبدالرحمن بخشی نے بتایا کہ وہ شہر کے معروف عبدالمطلب کیمپس کی فارمیسی یونٹ میں لیکچرر ہے۔ انہیں روز کے معمول کے مطابق خستہ حال آگرہ روڈ سے ہوتے ہوئے کالج جانا پڑتا ہے جس کے سبب انہیں گردن اور جوڑوں کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔

عبدالرحمن بخشی نے مزید کہا کہ اس طرح کی تکلیف سے کالج کے دیگر کئی اساتذہ اور طلبہ بھی پریشان ہیں۔ جبکہ سڑکوں کے گڈھوں کی وجہ سے شہریوں کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ اور رہنماؤں سے خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر اشفاق احمد نے گردن کا بیلٹ استعمال کرنے اور خستہ حال سڑکوں پر ڈرائیونگ نہ کرنے کی صلاح دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.