ETV Bharat / state

مالیگاؤں: جاںباز شکیل تیراک ایوارڈ سے سرفراز

مالیگاؤں کے معروف فائر فائٹر شکیل تیراک کو صدر جمہوریہ کے ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی شکیل کی خدمات کو دیکھتے ہوئے عرفان صدیقی نے شکیل تیراک کو اپنے خرچ سے عمرہ کی سعادت کروانے کا اعلان کیا ہے۔

مالیگاؤں: جاںباز شکیل تیراک ایوارڈ سے سرفراز
جاںباز شکیل تیراک کو ایوارڈ سے نوازا گیا
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 1:03 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے واٹر ٹائیگر کے نام سے مشہور فائر فائٹر شکیل تیراک کو اعزاز سے نوازنے کے لیے ایک اعزازیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

اس تقریب میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں، نصر فاؤنڈیشن اور شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور دیگر سماجی و فلاحی تنظیموں نے شکیل تیراک کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں شال پیش کی گئی۔ وہیں اس موقع پر ایم ڈی ایف کی جانب سے انہیں سوئمنگ کٹ بطور تحفہ بھی دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بے لوث خدمات کے لیے انہیں ایک ٹرافی پیش کی گئی۔

جاںباز شکیل تیراک کو ایوارڈ سے نوازا گیا

اس موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام شیخ بیکری والا نے کہا کہ شکیل تیراک کو صدر جمہوریہ کے ایوارڈ سے نوازا جائے، یہ ہمارا مطالبہ ہے اور ایم ڈی ایف روز اول سے اس کے لیے کوشش کر رہی رہے۔ کیونکہ شکیل تیراک نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سینکڑوں افراد کی جان بچائی ہے۔ انہوں نے ندی، نالوں، دریا، تالابوں اور کنویں میں پھنسے لوگوں کو بھی ڈھونڈ نکالنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ہم شکیل تیراک کی ان خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

عرفان صدیقی کا (آئی ایس پلازہ) نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ شکیل تیراک کو اپنے خرچ سے عمرہ کی سعادت کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شکیل تیراک کا پورا خرچ اٹھائیں گے اور اگر کوئی تنظیم یا فرد اس کار خیر میں حصہ لیتی ہے تو ان کی بیوی کو بھی عمرہ کی سعادت کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شکیل تیراک نے تو اس شہر پر کئی بار احسان کیا ہے اور ان کو عمرہ کروانا ہمارے لئے فخر کی بات ہوگی۔

پروگرام کے صدر جمیل کرنتی نے کہا کہ شکیل تیراک کی بے لوث خدمات کسی ایواڈ کی محتاج نہیں ہے۔ انھوں نے بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کی جان بچانے کا کام کیا ہے، جس کا انعام اللہ تعالٰی انہیں آخرت میں عطا فرمائیں گے۔ شکیل تیراک وہ شخص ہے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر موت کو شکست دیتا ہے اور زندگی بچانے کا کام کرتا ہے۔ ایسے شخص کی حوصلہ افزائی اور خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں :مالیگاؤں: شکیل تیراک کو اعزاز سے نوازنے کا مطالبہ

اس موقع پر شکیل تیراک نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انھیں شہر کی عوام کا ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔ لوگوں کی دعائیں اور عزت ملتی رہی ہے اور یہ کسی بھی ایواڈ سے کم نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر کو مزید شکیل تیراک چاہئے۔ جس کیلئے ایم ڈی ایف سوئمنگ کلاسیس کی شروعات کر رہی ہے جس میں وہ خود بچوں کو تیراکی کا ہنر سکھائیں گے۔ شکیل تیراک نے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

اس اعزازیہ تقریب کی صدارت معروف تعلیمی، سماجی و سیاسی شخصیت جمیل کرانتی نے ادا کی۔ اس پروگرام میں ریٹائرڈ ٹیچر جمیل احمد، حاجی ہارون بابا، عرفان صدیقی، اسامہ اعظمی، اعجاز شاہین، ببو ماسٹر اور احتشام شیخ بیکری والا مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.