ETV Bharat / state

مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کے لئے استقبالیہ تقریب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 11:07 AM IST

Felicitation Programme In Malegaonمالیگاؤں کے تعلیم یافتہ و باشعور افراد کی ایک انجمن بنام مالیگاؤں کلب کے زیر اہتمام شام ملاقات و تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کا استقبال کیا گیا اورانہیں خصوصی ممنڑو سے نوازا گیا۔

مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کے لئے استقبالیہ تقریب
مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کے لئے استقبالیہ تقریب
مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کے لئے استقبالیہ تقریب

مالیگاؤں: تعلیم اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے میں ایسے افراد شامل ہیں جنھوں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک و ملت کا نام روشن کیا. نیز نسل نو کیلئے زندہ مثال بن گئے اور اپنی دینی, تعلیمی, طبی, صحافتی, فلاحی و سماجی خدمات سے شہریان کو فیض پہنچانے کا کام انجام یا.

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے تعلیم یافتہ و باشعور افراد کی ایک انجمن بنام مالیگاؤں کلب کے زیر اہتمام شام ملاقات و تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کا استقبال کیا گیا. وہیں اس تقریب کی صدارت معروف سرجن ڈاکٹر سعید احمد فارانی اور بطور مہمان خصوصی شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کیں. مالیگاؤں کلب کے فعال رکن مجاہد سلطان نے اغراض و مقاصد کے ساتھ مالیگاؤں کلب کی گزشتہ سالوں کی نمایاں کارکردگی پر روشنی ڈالی. ٹائمز آف انڈیا کے سینئر صحافی متین حفیظ (گروپ ایڈمن) نے اعزاز شخصیات کا تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر بطور صاحب اعزاز شخصیات میں حافظ عبدالطیف شیخ وسیم (96 دنوں میں قرآن مجید کا حافظ), مفتی حامد حسنین, عبدالحفیط اسعداللہ, ناصر حسین رائل, عظمت اقبال (معلم), ڈاکٹر اشتیاق احمد (پی ایچ ڈی), ڈاکٹر ساجد نعیم (پی ایچ ڈی), ڈاکٹر دلاورحسین, انصاری احسان الرحیم (صحافی), مولانا امتیاز اقبال, مبشر مشتاق, مبشر احمد ناگا, ڈاکٹر سعید فارانی, ڈاکٹر اویس فارانی, ڈاکٹر اوسامہ عبدالحمید, ڈاکٹر عبدالحمید, ڈاکٹر رحمت اللہ, ڈاکٹر مومن عبداللہ (بی ڈی ایس) اور ڈاکٹر عارف احمد (ایم بی بی ایس) نے شرکت کی.

ڈاکٹر سعید فارانی نے خطبہ صدارت میں مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کو مبارکباد پیش کی. نیز انھیں نصیحت کی کہ اپنے شعبوں میں ایمانداری سے خدمات کو انجام دیں. انھوں نے کہا کہ آج سماج کو ماہر, قابل, ہنر مند افراد کے ساتھ ایماندار افراد کی اشد ضرورت ہے.

اس تعلق سے گروپ ایڈمن مجاہد سلطان نے کہا کہ مالیگاؤں کلب گروپ خاص طور پر تعلیمی لائن سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ تاکہ شہر کے زیادہ سے زیادہ نوجوان تعلیمی شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرے۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر کے وزیراعلی کو ہم حاجی ملنگ کی تاریخ سے روشناش کرائیں گے: سید شجر

انہوں نے مستقبل کے عزائم سے متعلق کہا کہ مالیگاؤں کلب گروپ ٹریفک قوانین اور سائبر کرائم کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے شہر کی اسکولوں میں طلباء کی رہنمائی کیلئے پولیس انتظامیہ کی مدد سے مختلف سیمینار منعقد کیے جائے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.