ETV Bharat / state

لائن آرڈر کی بگڑتی صورتحال کے مناظر پر سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ شئیر کرنے پرپابندی - عائشہ نگر قبرستان کے عقبی دروازے

Malegaon ACP Reaction شہر کے لائن آرڈر کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے دونوں فریقین سے بات چیت کے بعد سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ شئیر کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ایس پی نے خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا انتباہ دیا

لائن آرڈر کی بگڑتی صورتحال کے مناظر پر سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ شئیر کرنے پرپابندی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 3:00 PM IST

لائن آرڈر کی بگڑتی صورتحال کے مناظر پر سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ شئیر کرنے پرپابندی

مالیگاؤں: ریاست کے مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گذشتہ ہفتے عائشہ نگر قبرستان کے عقبی دروازے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سنی دعوت اسلامی کے مبلغ سید آمین القادری کی تقریر سے شہر میں دو مسلک کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا۔ دونوں فریقین کے درمیان شوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے۔

معاملہ حسام الحرمین سوال و جواب مناظرے چیلنج تک پہنچ گئا۔ فریقین کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد، شوشل میڈیا پر متنازع مسلکی پوسٹ اور تحریروں کے ساتھ ساتھ چیلنج مناظرے کی تحریر بھی شیئر کی جانے لگی۔ اس کے باعث شہر کے لائن آرڈر کی بگڑتی صورتحال کا خدشہ صاف طور پر ظاہر ہونے لگا۔

اس مناسبت سے پولیس انتظامیہ اور کل جماعتی تنظیم کی جانب سے شہریان سے اس مسلکی معاملے کو لیکر شوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ اور اس سے متعلق کسی طرح کی کوئی پوسٹ کو شیئر نہ کرنے کی گزارش کی گی۔ ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے دونوں فریقین، علماء اور تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ہدایت دی۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے کہا کہ مذکورہ معاملے کو لیکر پولیس انتظامیہ کی جانب سے فریقین کے ذمہ داران کو طلب کیا گیا۔ شہر کے لائن آرڈر کی بگڑتی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے دونوں فریقین کو مناظرہ نہ کرنے کیلئے مکمل طور پر پابند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عطر کی دوکان میں تالا توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش

انہوں نے مزید کہا کہ اب دونوں فریقین کے نمائندوں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوگا کہ شوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی کوئی پوسٹ اور نہ تحریروں کو شیئر کریں۔ اب مناظرے سے متعلق تبصرہ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.